Top Rated Posts ....
Search

Maryam Nawaz Ki Waapsi Bada Uhda Mil Gaya

Posted By: Akram on 03-05-2019 | 18:30:48Category: Political Videos, News



مریم نواز کو پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن میں عہدہ سونپ دیا گیا
لاہور مریم نواز کو پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن میں عہدہ سونپ دیا گیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو ن لیگ کی نائب صدر مقرر کر دیا گیا، شہباز شریف نے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی بڑے پیمانے پر تنظیم نو کی گئی ہے۔ مسلم لیگ نے کے کئی رہنماوں کو اہم عہدے سونپ دیے گئے ہیں۔ خاص کر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن میں کوئی عہدہ سونپا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ دیگر تبدیلیوں میں مسلم لیگ(ن)کے16نائب صدورمقرر کیے گئے ہیں۔ احسن اقبال مسلم لیگ(ن)کےجنرل سیکریٹری، شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ(ن)کےسینیر نائب صدر ، رانا ثناء اللہ مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر ، اویس لغاری مسلم لیگ(ن)پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور مریم اورنگزیب مسلم لیگ(ن)کی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیے گئے ہیں۔ عہدیداروں کی تعیناتی پارٹی قائد نوازشریف،پارٹی رہنماوں کی مشاورت سےکی گئی۔ جبکہ مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.