Top Rated Posts ....
Search

N League Ka Qaumi...Leader

Posted By: Akbar on 01-05-2019 | 18:38:20Category: Political Videos, News


ن لیگ کا قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بدلنے کا فیصلہ، سابق حکمراں جماعت قومی اسمبلی میں غیر فعال ہو جانے سے پریشان، شہباز شریف کی بھی جلد پاکستان واپسی کا امکان نہیں، اسی باعث رانا تنویر حسین کی جگہ پر خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر کا عہدہ سونپنے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق سابق حکراں جماعت پاکستان

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں دوبارہ سے بھرپور انداز میں فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت قومی اسمبلی میں پارٹی کے غیر فعال ہونے سے پریشان ہے۔ اسی لے پارٹی نے اب قومی اسمبلی میں اپنے پارلیمانی لیڈر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا تنویر حسین کی جگہ پر خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر کا عہدہ سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی منظوری کے بعد ہی خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے بیرون ملک چلے جانے کے بعد سے پارٹی پارلیمنٹ کے باہر اور خاص کر پارلیمنٹ کے اندر بہت حد تک غیر فعال نظر آ رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت ہونے کے باجود مسلم لیگ ن حقیقی اپوزیشن جماعت کا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ مسلم لیگ ن کی جگہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے زیادہ متحرک نظر آتی ہے۔ جبکہ شہباز شریف کی اس تمام صورتحال کے باوجود جلد پاکستان واپسی کا امکان نہیں ہے۔ اسی لیے ن لیگ کی جانب سے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر بنا کر متحرک

ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد قومی اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.