Karachi Samundar Mein Talaash
Posted By: Akram on 01-05-2019 | 18:36:37Category: Political Videos, Newsکراچی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کرنے والی ایگزون موبائل کمپنی نے خوشخبری سنا دی
کراچی(نیوز ڈیسک ) کراچی سمندر میں تیل کی تلاش کرنے والی کمپنی ایگزون موبائل نے پاکستان کے لیے ایک اور خوشخبری سنا دی ہے۔ ایگزون موبائل کو کہ کیکڑا 1پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کر رہی ہے نے اب خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستانی سمندر کے مزید بلاکس میں تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کرنے کی خواہشمند ہے۔ ایگزون موبائل کے
وفد نے وزیرپٹرولیم عمر ایوب سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہوں نے کیکڑا 1کنویں میں تیل کی موجودگی کی امید ظاہر کی ، اس کے علاوہ وفد نے وزیر پٹرولیم سے خواہش ظاہر کی ہے کہ کمپنی پاکستان میں ایل این جی منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔کمپنی نے پاکستانی سمندر میں مزید جگہوں پر ڈرلنگ کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔ ایگزون موبائل کے وفد نے ایوانِ صدر میں صدرمملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی اور ان سے بھی ایل این جی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کیا جس پر صدر مملکت نے ایگزون موبائل کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا ۔ انہوں نے ایگزون موبائل کو مزید صنعتوں میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔اس سے پہلے ایگزون موبائل کے نمائندے نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس مین انہیں کیکڑا 1کنویں پر کھدائی کے حوالے سے بریف کیا تھا اور وزیراعظم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے یومِ تاسیس کیتقریب سے خطاب کے دوران بتایا تھا کہ اگلے 2ہفتوں میں پتا چل جائے گا کہ کنویں سے تیل و گیس نکلے ہیں یا نہیں۔