Top Rated Posts ....
Search

Mobile Phone Par Tax Ki Bahaali

Posted By: Akram on 30-04-2019 | 19:06:43Category: Political Videos, News


مو بائل كکار ڈ پر ٹیکس کی بحا لی ۔۔۔۔ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی
اسلام آباد: چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ کسی کمپنی کو ٹیرف بڑھانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ائیر ٹائم کم ہونے سے صارفین کو ایسا لگا کہ ٹیرف بڑھا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ، سینٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سینٹر فیصل جاوید

نے نقطہ اٹھایا کہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے ٹیرف بڑھا دیا گیا۔ ایس ایم ایس اور کال ریٹس بڑھانے کی خبر کیا درست ہے؟ کیا کمپنیوں نے ریٹس بڑھائے دیئے ہیں؟اس پر چئیرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ کسی کمپنی کو ٹیرف بڑھانے کی اجازت نہیں دی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ٹیکسوں کے فیصلے کے بعد ائیر ٹائم کم ہونے سے صارفین کو ایسا لگا کہ ٹیرف بڑھا دیا گیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے اس معاملے پر پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ اتھارٹی ایف بی آر اور کسٹمز سے اس حوالے سے تفصیلات لے کر کمیٹی کو آگاہ کرے۔ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹٰیکنالوجی اور ٹٰیلی کمیونیکیشن نے سائبر سیکورٹی پر قائمہ کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ بھی دی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.