Top Rated Posts ....
Search

Neelam Muneer Ko Ho Gaya Pyar

Posted By: Akbar on 28-04-2019 | 18:28:24Category: Political Videos, News


چاہنے والوں کی محبت چکنا چور۔۔۔ کروڑوں دلوں میں بسنے والی نیلم منیر کس نوجوان اداکارکو دل دے بیٹھیں ؟
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر اداکا ر سمیع خان کو دل دے بیٹھی ہیں ، جن کی شادی عید کے قریب آنے والی فلم ’رانگ نمبر 2‘ میں ہو جائے گی، گزشتہ برس رومانٹک کامیڈی سیکوئل فلموں ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب ’رانگ نمبر 2‘ بھی جلد سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی، 2015کی کامیاب

رومانٹک کامیڈی فلم ’رانگ نمبر‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کئی ماہ سے جاری تھی اور اب اس کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔رانگ نمبر 2‘ کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ اس بار بھی شائقین کو خوب کامیڈی دیکھنے کو ملے گی۔ٹریلر میں نیلم منیر اور سمیع خان کی رانگ محبت کو دکھانے سمیت یاسر نواز کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جب جاوید شیخ اور شفقت چیمہ کے کردار کو بھی ٹریلر کا حصہ بنایا گیا ہے۔مختصر ٹریلر میں فلم کے رومانوی گانوں سمیت آئٹم نمبر کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، جس سے اندازا ہوتا ہے کہ شائقین ایک بار پھر مصالحہ فلم دیکھ سکیں گے۔ٹریلر سے اندازا ہوتا ہے کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ سندھ کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے، جس سے فلم کے رومانوی مناظر مزید متاثر کن دکھائی دیتے ہیں۔ٹریلر سے اندازا ہوتا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کوٹ ڈیجی یا رنی کوٹ قلعے میں کرنے سمیت روہڑی کی تاریخی لئنسڈاؤن پل اور ’ستین جو مقام‘ پر بھی شوٹنگ کی گئی ہے۔یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جیو فلمز کے بینر تلے رواں برس عیدالفطر پر

ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ’رانگ نمبر‘ کی پہلی فلم 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، ہلی فلم کی کہانی دانش تیمور کے گرد گھومتی ہے،اور اب یہ فلم آ رہی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.