Top Rated Posts ....
Search

Ramzan Ul Mubarak Mein Keemtein

Posted By: Abid on 28-04-2019 | 18:25:03Category: Political Videos, News


رمضان میں سبزیوں اور گوشت کی قیمتیں کیا ہونے والی ہیں ؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی
لاہور (ویب ڈیسک) ایک ہفتے میں کیا مہنگا اور کیا سستا ہوا، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ رمضان سے پہلے اشیائے ضرورت کی قیمتیں بڑھنے میں تیزی آگئی۔ 20 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈوں، دال، چینی اور گوشت سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

ہے۔ ٹماٹر سب سے زیادہ 9.32 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔پیاز 8 فیصد، آلو اور انڈے پانچ پانچ فیصد، دال مونگ اور چینی 2 فیصد، دال ماش 1.5 فیصد مہنگی ہوئی ہیں، جب کہ گڑ، لہسن، دال چنا، دہی، چھوٹا گوشت، ڈبل روٹی، بڑا گوشت اور سگریٹس کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 10 روز مرہ استعمال کی اشیاء ایک فیصد کی معمولی شرح سے سستی بھی ہوئیں۔ ان میں مرغی، ایل پی جی سلینڈر، گندم، آٹا، جلانے کی لکڑی، سرغ مرچ، کوکنگ آئل، گھی اور دال مسور شامل ہیں۔دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتے میں 23 روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا جن میں باسمتی چاول، تازہ دودھ، خشک دودھ، لان کے کپڑے، چپل، صابن، ماچس، بجلی، ڈیزل اور پیٹرول وغیرہ شامل ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 20 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.