Top Rated Posts ....
Search

Film Kal Ho Na Ho Ki...Ab Kaisi Dikhti Hain

Posted By: Ahmed on 27-04-2019 | 18:32:55Category: Political Videos, News


فلم ‘کل ہو نا ہو کی جیا اب کیسی نظر آتی ہیں؟ مدا ح دیکھ کر حیران رہ گئے
ممبئی ( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی ننھی اداکارہ جھنک شکلا نے 7 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم کل ہو نا ہو سے فلمی سفر کا آغاز کیا جب کہ ننھی اداکارہ نے فلم میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب کو رونے پر مجبور کر دیا۔ ننھی اداکارہ نے اپنی پہلی فلم سے ہی خوب شہرت حاصل کی اور سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا جب کہ انہوں نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈ لائن میں بھی عرفان خان کی بیٹی کا کردار کیا جسے سب نے پسند کیا۔ اداکارہ جھنک شکلا نے سلور اسکرین پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کئی ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور چھوٹی اسکرین پر بھی خوب شہرت حاصل کی لیکن جلد ہی فلمی دنیا سے الگ ہو گئیں۔ ننھی اداکارہ جھنک شکلااب خوبرو لڑکی کا روپ دھار چکی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا ہے جس میں انہیں پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ اداکارہ جھنک شکلا اداکاری کے بعد تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے میں مگن ہیں اور تعلیم مکمل ہونے تک فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.