Top Rated Posts ....
Search

Malaika Bohat Achhi Hain Lekin Main Unse Shadi Nahi Karoon Ga

Posted By: Abid on 27-04-2019 | 18:30:09Category: Political Videos, News


ملائیکابہت خاص ہیں لیکن میں شادی نہیں کروں گا بالی ووڈ اداکارنے حیران کن انکشاف کردیاارجن کپور اب کس کی محبت میں مبتلا ہوگئے؟بولی وڈ اداکار نے اہم اعلان کردیا
ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکا اروڑا کے افیئر اور شادی کی خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی ہیں، تاہم اب ارجن کپور نے ایک حیران کرنے والا بیان جاری کردیا۔چند ماہ سے ایسی رپورٹس سامنے آرہی تھی کہ یہ دونوں اداکار رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ارجن کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا

کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہیں کررہا، میں 33 سال کا ہوں، مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں، مجھے معلوم ہے یہ شادی کا سیزن ہے، لیکن شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، میں تب ہی شادی کروں گا جب میں تیار ہوں، مجھے اس حوالے سے زیادہ بات کرنا پسند نہیں‘۔شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے ارجن کپور نے بتایا کہ ’ان سے مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا، لیکن میں ہر وقت جواب نہیں دے سکتا، بہت جھوٹی خبریں بھی سامنے آئیں، جن پر لوگ آنکھ بندھ کرکے بھروسہ کرلیتے ہیں، پر میں کسی سے ناراض نہیں‘۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’میڈیا اپنا کام کررہا ہے، اور جو ان افواہوں کے بارے میں پڑھ رہے ہیں وہ اپنا کام کررہے ہیں، لیکن مجھے وہ کرنا ہے جس کے لیے میں یہاں آیا ہوں، میں اپنی فلم پانی پت کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، جس کے بعد میں انڈیا موسٹ وانٹڈ کی تشہیر کروں گا‘۔ملائیکا اروڑا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارجن نے بتایا کہ ’ملائیکا بہت خاص ہیں، میں زیادہ کچھ نہیں کہوں گا، لیکن خوش قسمتی یہی ہے کہ آپ کے پاس اچھے لوگ موجود ہوں اور میرے ساتھ

کافی اچھے لوگ موجود ہیں‘۔یاد رہے کہ گزشتہ سال سے ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے افیئر کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جبکہ یہ دونوں ایک ساتھ بہت سے ایونٹس میں شرکت کرتے بھی نظر آئے۔ملائیکا اروڑا نے 2017 میں اپنے شوہر ارباز خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، ان دونوں کی شادی 1998 میں ہوئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.