Top Rated Posts ....
Search

Siasi Programs Mein Anchors Ka Dimaagh Kharaab

Posted By: Akbar on 26-04-2019 | 20:15:20Category: Political Videos, News


سیاسی پروگراموں اور اینکرز کا دماغ خراب ہو گیا ہے، مہنگائی کا رونا رونے والے اس کے حقدار ہیں ،رمیز راجہ کھل کر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے
لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کھل کر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے ہیں جن کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا رونا رونے والے اس کے حق دار ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ”سیاسی پروگراموں اور اینکرز پرسنز کو کیا ہو گیا ہے؟ ان کا دماغ خراب ہو گیا ہے جو اپوزیشن کے ’مہذب‘ موقف کو پیش کر رہے ہیں جنہوں نے ان کے دیکھتے ہوئے پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا، اگر لوگوں کو مہنگائی زیادہ لگ رہی ہے تو یہ اس کے صحیح حقدار بھی ہیں جو گزشتہ 10 سالوں سے انہیں ووٹ دے کر اقتدار میں لاتے رہے“۔یاد رہے کہ رمیز راجہ نے ہی 1992ءکے ورلڈ کپ فائنل میں آخری برطانوی بلے باز کا کیچ تھاما تھا اور وہ ہمیشہ سے ہی وزیر اعظم عمران خان کے سب سے بڑے حامی رہے ہیں ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.