Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ke Mushkil Din Khatam

Posted By: Akram on 26-04-2019 | 20:13:32Category: Political Videos, News


’’ پا کستان کے مشکل دن ختم ۔۔۔‘‘تاریخ کی سب سے بڑی دریافت ۔۔۔ 2200 سال قدیم ’’خزانہ‘‘مل گیا ، پوری دنیا کی نظریں پاکستان پرلگ گئیں
پشاور(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف پشاور کے ماہر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 صدی قبل مسیح، انڈو گریک دور کا لوہے کا کارخانہ دریافت کرلیا ہے۔پروفیسر گل رحیم کا کہنا تھا کہ یہ دریافت پشاور کے نزدیک حیات آباد کے علاقے سے کی گئی جو خیبر ضلع کی سرحد لگتا ہے، اس مقام پر گزشتہ 3 سالوں سے کام کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں انڈو گریک دور کے سکے بھی ملے ہیں جو تقریباً 2 ہزار 200 سال پرانے ہیں۔پروفیسر کا کہنا تھا کہ انڈو گریک افغانستان سے آج کے پشاور ہجرت کرکے آئے تھے اور اس علاقے میں انہوں نے 150 سال تک حکومت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ’باقیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جگہ کسی لوہے کا کارخانہ تھی کیونکہ اس میں لوہے کو پگھلانے کے سانچے، چھریاں وغیرہ پائی گئی ہیں‘۔ان کے مطابق کارخانے میں تیر، کمان، چاق، اور تلوار بھی بنائے جاتے تھے۔پروفیسر کا کہنا تھا کہ ’اس جگہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کارخانہ دو حصوں میں تھا جبکہ اس وقت کے گرائنڈر اسٹون، فرنس وغیرہ صاف واضح ہیں‘۔پروفیسر گل نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا صوبے میں انڈو گریک دور کا پہلا کارخانہ دریافت کیا گیا ہے‘۔ دریں اثنا ماہر آثار قدیمہ محمد نعیم کا کہنا تھا کہ ‘بدھ مت کے مقامات اینٹوں سے بنائے گئے تھے جبکہ یہ مٹی کی بنی ہے جس کی وجہ سے اسے محفوظ بنانا مشکل ہوگا‘۔ان کا کہنا تھا کہ انڈو گریک دور کے باقیات گور کھتری آثار قدیمہ سے بھی پائے گئے تھے۔یونیورسٹی آف پشاور میں معروف اسکالر جان گل کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ طالب علموں نے انڈو گریک دور کے باقیات دیکھے ہیں اس سے قبل صرب بدھ اور مغل دور کے باقیات کا مطالعہ کیا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.