Top Rated Posts ....
Search

Tabdeeli Hakoomat Daur Mein Free Iftaar

Posted By: Ahmed on 25-04-2019 | 18:53:47Category: Political Videos, News


تبدیلی حکو مت کے دور میں پورے شہر میں فری افطار ۔۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے شاندار اعلان کردیا
لاہور(ویب ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کی ڈپٹی کمشنرصالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہرمیں رمضان المبارک کے دوران سستی اور معیاری اشیاء ے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ شہر کے تمام زونزمیں 30سستے رمضان بازار، 10 ماڈل سستے بازارلگانے کیساتھ ساتھ 350فری دستر خوان سجائے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزروزنامہ پاکستان کے فورم میں کیا۔ صالحہ سعید نے کہا کہ رمضان بازاروں مین نمود نمائش نظر نہیںآئے گی، کسی ایک بازار میں ایئر کنڈیشنڈ لگایا جائے گا نہ مارکی لگے گی۔انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے 70افسروں کو سپیشل مجسٹریٹ برائے پرائس کنٹرول کا درجہ دے دیا گیا، ہیراپھیری اور خانہ پوری روکنے کیلئے افسروں کے ماتحت چپڑاسیوں،ریڈروں، کلرکوں اور ڈرائیوروں کی طرف سے بازاروں اور دکانوں کی انسپیکشن پر پابندی لگا دی اور اگراس ضمن میں شکائت ملی تو ذمہ دار افسر ہوں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جا رہی ہیں جہاں ڈی سی ریٹس پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں گی ۔انھوں نے کہا کہ گلبرگ زون میں 5نشتر میں 4راوی زون میں 3سمن آباد اور داتا گنج بخش ٹاؤن میں 2،2سستے رمضان بازار قائم کئے جائیں گے،اسی طرح اقبال زون میں 4واہگہ2عزیز بھٹی 2اور شالیمار زون میں 3سستے بازار قائم ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں رواں سال 100فیصد سے زائد بچت ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں صالحہ سعید نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرچون میں لوگوں کو میعاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے ہول سیل مارکیٹ کو کنٹرول کرینگے، رمضان المبارک میں پکوڑوں ،سموسوں ،گھی ،چینی ،آٹا،مصالہ جات،مشروبات ،دالیں،دودھ اوردہی کے سرکاری نرخوں کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا جبکہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کو جیل جانا ہو گا ۔ایک اور سوال کے جواب میں صالحہ سعید نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی مقررکرنے کیلئے گرین چینل کو متحرک کردیاگیا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں صالحہ سعیدنے کہا کہ لاہور کو پولیو فری بنانا میرا خواب ہے جس کیلئے انسداد پولیو مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے کیونکہ ڈپٹی کمشنر ہونے کیساتھ ساتھ میں ایک ماں بھی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جن افسروں کے بارے میں پولیو مہم کے دوران شکایات ملی تھیں انہیں سرنڈر اور 28 اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کیساتھ ساتھ شہر کو کوڑا فری بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے شاہ عالم مارکیٹ اور انارکلی بازار میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاریخی آپریشن کئے جبکہ سابق ادوار میں اس کام کو کرنے کیلئے لوگوں کے پاؤں جلتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے زیر زمین پانی کے ذخائر کو بچانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا لہٰذا شہریوں سے درخواست ہے پانی کو ضائع مت کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.