Top Rated Posts ....
Search

90 Days Mein New Record In Pakistan

Posted By: Abid on 25-04-2019 | 18:52:14Category: Political Videos, News


پاکستان کے پہلے نابینا جج نے عہدہ سنبھالتے ہی90دنو ں میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلے نابینا جج کی تقرری ہوئی اور انہوں نے تقرری کے بعد 3ماہ میں ہی ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ جج یوسف سلیم ہیں جنہوں نے سول جج کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صرف تین ماہ میں ہی 20مقدمے نمٹا کر ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے پہلی بار جب سول جج کے امیدوار کے طور پر درخواست دی تو یہ درخواست ان کے نابینا ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی گئی۔ جب ان کی درخواست مسترد ہونے کی خبر اس وقت کے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار تک پہنچی تو انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ یوسف سلیم کی درخواست پر دوبارہ غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اگر سول جج کے عہدے کے لیے متعین معیار پر پورا اترتا ہے تو اسے اس کے نابینا ہونے کی وجہ سے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ان کے اس حکم کے بعد یوسف سلیم کی درخواست دوبارہ زیرغور آئی اور انہیں سول جج کے عہدے پر فائز کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یوسف سلیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری لی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن لی جس میں ساڑھے 6ہزار طالب علم شریک تھے اور وہ انٹرویو کے لیے منتخب ہونے والے 21امیدواروں میں شامل تھے۔یوسف سلیم چار بہنوں کے بھائی ہیں اور ان کی دو بہنیں بھی نابینا ہیں۔ ان کی ایک نابینا بہن صائمہ سلیم نے 2007ءمیں سول سروس کا امتحان پاس کیا۔ وہ سول سروس کا امتحان پاس کرنے والی پاکستان کی پہلی نابینا شخص تھیں۔ ان سے پہلے کسی نابینا عورت ہی نہیں بلکہ کسی نابینا مرد نے بھی یہ امتحان پاس نہیں کیا تھا۔ ان کے والد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 20 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.