Top Rated Posts ....
Search

Main Toh Chaahti Thi Meri Shadi....Ghar Waalon Ne Ek Na Suni

Posted By: Akbar on 24-04-2019 | 19:11:01Category: Political Videos, News



’’ میں تو چا ہتی تھی کہ میری شا دی سر دی کے مو سم میں ہو کیو نکہ ۔۔۔۔ لیکن گھر والو ں نے ایک نہ سنی ‘‘
پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے رواں سال فروری میں شادی کی تھی، جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور اب ماڈل کی بہن گلوکارہ رحمہ علی نے بھی خفیہ شادی کرلی۔رحمہ علی کی شادی گزشتہ ہفتے ہوئی جس کے بارے میں انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی تھی، اور اب ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے خود

انکشاف کیا کہ ان کے لیے بھی یہ شادی غیر متوقع ہی تھی۔گلوکارہ کی شادی ان کی بہن ایمان علی کی شادی کے ایک ماہ بعد ہی ہوئی اور اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کی شادی بھی اس ہی سال ہوجائے گی۔رحمہ علی کی شادی ان کے دوست سبطین سے ہوئے جنہیں وہ کافی سالوں سے جانتی ہیں۔لیکن یہ محبت آگے نہیں بڑھ سکی کیوں کہ مجھے اداکاری کے سلسلے میں کراچی جانا پڑا، میں 2014 میں واپس لاہور آئی اور اس وقت بھی ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ سبطین نے مجھے شادی کی پیشکش کی اور 2016 میں ہماری منگنی ہوگئی، ہمیں تب شادی کرنی تھی پر ایسا نہیں ہوپایا اور ہماری منگنی ٹوٹ گئی، جس کے بعد ہم نے دو سالوں تک ایک دوسرے سے کوئی رابطہ نہیں رکھا‘۔گلوکارہ نے مزید بتایا کہ ’اس کے بعد دوبارہ ہم رواں سال مارچ میں ایک دوست کی شادی میں ملے، ہماری محبت پھر سے جاگ گئی، سبطین نے کہا کہ وہ اب بھی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، میں نے انکار کیا، لیکن انہوں نے ایسا کرلیا، اس نے اچانک پھر شادی کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر مجھے کوئی مسئلہ نہیں تو بس اب شادی کرلیتے ہیں،

یہ مارچ کا آخری ہفتہ تھا، اس نے اپنی بہنوں اور میری فیملی سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے لیے بےحد خوش ہیں کیوں کہ ہم ایک ساتھ رہنے کے لیے ہی بنے ہیں اور واقعی یہ حقیقت ہے ہم ایک ساتھ رہنے کے لیے ہی بنے ہیں‘۔رحمہ نے بتایا کہ وہ چاہتی تھی کہ ان کی شادی سردی کے موسم میں ہو لیکن ان کی فیملی نے چاہا کہ وہ فوراً شادی کرلیں، ’ہمارے گھر والوں نے کہا کہ وہ ہمیں اس بار وقت نہیں دیں گے‘۔رحمہ اور سبطین کا نکاح 19 اپریل کو بحریہ گرینڈ مسجد میں ہوا، اس دوران رحمہ نے روایاتی عروسی لباس زیب تن کیا۔20 اپریل کو ان دونوں کی شادی کا استقبالیہ منعقد کیا گیا جس دوران رحمہ سرخ رنگ کے گاؤن میں نظر آئیں۔رحمہ کی بہن ایمان علی بھی اس دوران نہایت خوبصورت انداز میں نظر آئیں۔مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے رحمہ نے بتایا کہ وہ میوزک پر ہی کام کرتی رہیں گی، ان کا کہنا تھا کہ ’کیوں کہ ہم دونوں ہی گلوکار ہیں تو ہم جلد ایک ساتھ گانے بنائیں گے، میں نے اداکاری چھوڑ دی تھی کیوں کہ جب سبطین سے میری منگنی ہوئی تھی تب میرے سسر نے کہا تھا کہ میں اداکاری چھوڑ دوں کیوں کہ انہیں شوبز پسند نہیں، تب میں نے تھوڑا بہت

کام کیا لیکن زیادہ نہیں‘۔ یاد رہے کہ رحمہ علی نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 7 میں جمی خان کے ساتھ ’نادیہ‘ نامی گانا کی گلوکاری سے شہرت حاصل کی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.