Top Rated Posts ....
Search

Asad Umar Ki Shamooliyat PTI Keliye Achhi Khabar

Posted By: Abid on 24-04-2019 | 19:07:30Category: Political Videos, News


اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت۔۔۔۔ تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر آگئی
لاہور (نیوز ڈیسک ) اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان، سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر دوبارہ سے وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، اور وفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق تفصیلی مشاورت کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر اپنے دوست احباب کے ساتھ وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسد عمر کو ان کے دوست احباب کی جانب سے وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل ہو جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان بھی متعدد مرتبہ اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے بیشتر رہنما اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو وزارت پیٹرولیم کی پیش کش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر وزارت پیٹرولیم کا قلمدان قبول کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت کے وزیر خزانہ تھے۔ تاہم کچھ روز قبل وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

کے دوران اسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.