Top Rated Posts ....
Search

Aiman Khan Ka Shadi Ke 5 Maah Baad Hi Herat Angez Inkashaaf

Posted By: Akbar on 22-04-2019 | 19:52:25Category: Political Videos, News


ایمن خان کاشادی کے 5ماہ بعدہی اپنے شوہر سے متعلق حیران کن انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکار ایمن خان اور منیب بٹ نے گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی جن کی شادی کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کا پورے سوشل میڈیا پر چرچہ رہا، جہاں کچھ نے تعریف کی جبکہ بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔شدید تنقید کے باوجود اس جوڑے نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، جبکہ شادی کے اتنے ماہ بعد اب

آخر کار ایمن خان نے ایک انٹرویو کے دوران ان تقریبات کے حوالے سے بات کی۔اداکارہ ثمینہ پیرذادہ نے ایمن خان کو اپنے شو ریوائنڈ ود ثمینہ پیرذادہ میں دعوت دی، جہاں ایمن نے شادی ہونے کے بعد زندگی تبدیل ہونے کے حوالے سے بات کی۔ایمن نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا اور منیب کا اتنی طویل شادی کی تقریبات رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ سب اچانک ہوا۔اداکارہ نے بتایا کہ منگنی کے بعد ان کی شادی کی 10 تقریبات منعقد ہوئیں، یہ ان کے گھر کی پہلی شادی تھی، جبکہ منیب کے گھر کی آخری شادی تھی اور یہی وجہ ہے کہ دونوں اسے بہت خاص بنانا چاہتے تھے۔ایمن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنی منگنی کی تقریب اتنی بڑی نہیں رکھنی تھی، لیکن منیب اور میرے سارے دوست اداکار ہی ہیں تو وہ سب منگنی میں آئے اور یہ ایونٹ خود ہی بڑا ہوگیا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے لوگوں کی تنقید پر دیہان نہیں دیا، لوگوں کا کام ہے بولنا، صرف ایک بار اپنے ہنی مون کے دوران میں نے سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھنا شروع کیے اور پھر میں نے یہی سوچا کہ لوگ آخر ایسا کیوں سوچتے ہیں، لیکن پھر میں نے سوچا کہ میں خود کو کیوں تکلیف دے رہی ہوں‘۔ایمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان

کی شادی کو 5 ماہ مکمل ہوچکے ہیں اور ان کی زندگی منیب کے ساتھ بےحد اچھی گزر رہی ہے اور منیب کے ساتھ ان کا رشتہ آج بھی بالکل پہلے جیسا ہے۔اداکارہ کے مطابق ’ہم آج بھی بہت اچھے دوست ہیں، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم دوست پہلے اور میاں بیوی بعد میں ہیں، میرے لیے واحد چیلنج اپنے گھر چھوڑنا تھا، منیب میری پہلی محبت ہے، وہ بہت خیال رکھتا ہے، ہم چار سالوں سے ساتھ ہیں اور شادی کے بعد ہم بہت اچھے دوست بن گئے ہیں‘۔ایمن اور منیب ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے ’باندی‘ میں کام کرچکے ہیں۔اداکارہ کا اداکاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اور منیب ایک شوٹ پر ہی پہلی بار ملے تھے اور اس وقت منیب ان کے ساتھ چھوٹی بہنوں جیسا برتاؤ کررہے تھے۔ایمن نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ابھی کیریئر سے وقفہ لیا ہوا ہے اور وہ جلد واپسی اداکاری شروع کریں گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.