Top Rated Posts ....
Search

Actress Mehwish Hayat Bhi Muhabbat Kar Baithi

Posted By: Akram on 22-04-2019 | 19:51:20Category: Political Videos, News



مہوش حیات بھی محبت کربیٹھیں شادی کافیصلہ کرلیا؟اداکارہ نے ویڈیومیں کیابتایا
لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستانی سینما کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو رواں سال عیدالفطر پر اپنی نئی فلم کے ساتھ اسکرینز پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ان کی فلم ’چھلاوا‘ طویل عرصے سے خبروں میں ہے اور اب اس فلم کا ٹریلر بھی سامنے آچکا ہے۔فلم کے 3 منٹ 21 سیکنڈ پر مبنی ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا

ہے کہ مہوش حیات نے اس میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جس کی شادی اس کی مرضی کے بغیر ہورہی ہے۔فلم میں اظفر رحمٰن، زارا نور عباس، اسد صدیقی اور محمود اسلم بھی کام کررہے ہیں۔ٹریلر میں مزید دکھایا کہ مہوش حیات کا کردار اظفر رحمٰن کے کردار سے محبت کرتا ہے، اور اظفر رحمٰن مہوش حیات کے والد کو منانے کے لیے کراچی سے پنجاب آتے ہیں، فلم میں مہوش حیات ایک مرتبہ پھر آئٹم سانگ پر رقص کرتی نظر آئیں گی۔اس فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران اداکار اظفر رحمٰن کا کہنا تھا کہ ان کی یہ فلم فیملی انٹرٹینر ہے جس کا میوزک بھی سب کو خوب متاثر کرے گا۔فلم میں زارا نور عباس مہوش حیات کی بہن کا کردار نبھارہی ہیں، جبکہ اسد صدیقی اظفر رحمٰن کے دوست بنے ہیں جو پنجاب پہنچ کر زارا کو پسند کریں گے، محمود اسلم مہوش حیات کے والد کا کردار نبھارہے ہیں۔اس فلم کو دیکھ کر مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا خیال بھی آرہا ہے، جس میں اظفر رحمٰن نے بھی کام کیا تھا۔فلم ’چھلاوا‘ کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہے، جنہوں نے رواں سال مارچ میں اس فلم کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اس فلم کا ٹیزر

بھی سامنے آیا تھا۔ایک منٹ سے زائد دورانیے کے ٹیزر سے اندازہ ہوا تھا کہ فلم پیار، حسد، کچھ خاندانی اور ذاتی جھگڑوں سمیت محبت میں ہونے والی غلط فہمیوں کی کہانی پر مبنی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.