Top Rated Posts ....
Search

Theater Par Kaam Kar Ke Tv Aur Films Mein Aane Waale

Posted By: Akbar on 22-04-2019 | 19:49:24Category: Political Videos, News


تھیٹرپر کام کر کے فلم اور ٹی وی پر آنیوالے اداکاروں نے کامیابیاں سمیٹی ہیں : فیروزہ علی
لاہور( این این آئی)اداکارہ فیروزہ علی نے کہا ہے کہ جس بھی اداکار نے تھیٹر پرکام کیا اسے فلم اور ٹی وی پر کامیابیاں ملی ہیں ، تھیٹر پر کام کرنے کی وجہ سے خود اعتمادی کے ساتھ کیمرے کا سامنا کرتی ہوں جس سے میری اداکاری میں بھی نکھار آیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب شروع شروع میں کیمرے کا سامنا کیا تو گھبراہٹ کا شکار ہو جاتی تھی۔ جس کی وجہ سے اپنے کردار پر توجہ نہیں دے پاتی تھی ۔ اسٹیج پر کام کرنے کی وجہ سے میرے اندر اعتماد آیا ہے اور اب میں بلا جھجھک کیمرے کا سامنا کرتی ہوں اور اپنے کردار کو حقیقت کا رنگ دیتی ہوں۔ فیروزہ علی نے بتایا کہ اس وقت دو پشتو فلموں میں کام کر رہی ہوں جو عید الفطر پر ریلیز ہوں گی اور دونوں فلموں سے بھرپور امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہوں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 20 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.