Top Rated Posts ....
Search

Actress Saboor Ali Ki Khukashi Ki Koshish

Posted By: Abid on 21-04-2019 | 20:12:15Category: Political Videos, News



اداکارہ صبور علی کی خود کشی کی کوشش کی خبریں، ہسپتال کیوں داخل کرایا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبور علی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ہے لیکن اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔اداکارہ صبور علی نے خود ایسی خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی خود کشی کی

کوشش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، انہیں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ’ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دوران مجھے جلد صحتیابی کی دعاؤں کے پیغامات بھیجے‘۔صبور علی نے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بھی درخواست کرنا چاہیں گی کہ اس طرح کی غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ ذہنی صحت اور موت ایسے موضوعات نہیں ہیں جن کا مذاق اڑایا جائے۔برائے مہربانی اس طرح کی خبر پھیلانے سے پہلے دوسرے بندے کا بھی سوچ لیا کریں ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.