Top Rated Posts ....
Search

Chupke Se Shadi Karne Waali Naa Moor Singer

Posted By: Abid on 20-04-2019 | 19:59:37Category: Political Videos, News



چپکے سے شادی کرنیوالی نامورگلوکارہ نے علیحدگی کااعلان کردی 5 سال تک تعلق رکھنے کے بعد 2016 میں خفیہ شادی کی تھی اپنے شوہر اور اپنے بیٹے سے محبت کرتی ہوں اور ان ہی کی وجہ سے میں یہ سب کررہی ہوں
لندن (ویب ڈیسک )مشہور برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے اپنے شوہر سیمون کونیکی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔طویل عرصے سے میڈیا میں اس قسم کی خبریں سامنے آرہی تھیں جس کے بعد اب گلوکارہ کے ترجمان بینی ترنتینی اور کارل فیس نے ایک بیان کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کردی۔اے پی کو جاری کردہ بیان میں ایڈیل کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایڈیل

اور ان کے ساتھی کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، یہ دونوں مل کر اپنے بیٹے کی پرورش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں‘۔یاد رہے کہ ایڈیل کے ہاں 2012 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اینجیلو رکھا تھا۔30 سالہ ایڈیل اور کونیکی نے 5 سال تک تعلق رکھنے کے بعد 2016 میں خفیہ شادی کی تھی۔گلوکارہ نے پورے ایک سال اپنی شادی کو سب سے چھپایا، تاہم 2017 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران جب انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا تو انہوں نے اپنی تقریر میں شادی کا اعلان کیا۔ایڈیل نے گریمی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’میں گریمی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں اپنے مینجر، اپنے شوہر اور اپنے بیٹے سے محبت کرتی ہوں اور ان ہی کی وجہ سے میں یہ سب کررہی ہوں‘۔ایڈیل کو گریمی تقریب میں سال کے بہترین گانے، بہترین سولو پرفارمنس، ‘ہیلو’ گانے کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.