Top Rated Posts ....
Search

Halaat Kharaab Ho Gaye Arab Mulik Safar Se Gurez Kiya Jaaye

Posted By: Ahmed on 20-04-2019 | 19:57:01Category: Political Videos, News



’’ حا لا ت خراب ہو گئے ‘‘ عرب ملک کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے، وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کیلئے سفری الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کو لیبیا کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی، عرب ملک شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث ہنگامی سفری الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ہنگامی سفری الرٹ جاری کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری الرٹ میں پاکستانیوں کو

ہدایت کی گئی ہے کہ جنگ زدہ لیبیا کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔وزارت خارجہ کی جانب سے ہنگامی الرٹ لیبیا میں شروع ہونے والی نئی خانہ جنگی کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کچھ برس قبل لیبیا کے حالات خراب ہونے پر ہزاروں پاکستانیوں لیبیا میں پھنس گئے تھے۔ بعد ازاں حکومت پاکستان کی ہنگامی کوششوں سے پھنس جانے والے پاکستانیوں کو لیبیا سے نکالا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.