Top Rated Posts ....
Search

Resign Karne Ke Baad Asad Umar Keliye Naya Imtehaan

Posted By: Akram on 19-04-2019 | 20:45:42Category: Political Videos, News



استعفیٰ دینے بعد اسد عمر کیلئے نیا امتحان شروع، بڑا مطالبہ کر دیا گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گذشتہ روز اسد عمر نے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیا تھا۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے وزیر علی زیدی نے اسد عمر کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے دیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی

زیدی نے کہا کہ اسد عمر اپنا استعفیٰ واپس لینے پر غور کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اہم بات یہ ہے کہ اسد عمر جلد از جلد استعفیٰ دینے کا فیصلہ واپس لیں اور جتنا جلدی ہو سکتا ہے کابینہ میں دوبارہ شامل ہو جائیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسد عمر سے دوبارہ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔زلفی بخاری نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسدعمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان کی اسد عمر سے امیدیں وابستہ ہیں ۔ملک کو اسد عمر کی کابینہ میں موجودگی کی اشد ضرورت ہے۔واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیروں، مشیروں اور معاونین کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں اسد عمر تاحال وزیر خزانہ کی فہرست پر موجود ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسد عمر اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا چکے ہیں، لیکن وزیراعظم عمران خان نے تاحال اسد عمر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔اسد عمر کے استعفے سے متعلق آج شام تک فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اسد عمر کی اچانک تبدیلی اور وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر قلمدان تبدیل

ہونے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے جبکہ اسد عمر کے استعفے کی ٹائمنگ کو بھی غیر مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.