Top Rated Posts ....
Search

Industry Mein Rehna Hai Toh Mujhe Khush Rakho

Posted By: Akbar on 18-04-2019 | 18:53:48Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک ) انڈین ٹی وی پر بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی پوجا بھدرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں کاسٹنگ کاﺅچ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔2001 سے 2004 کے دوران بھارتی ٹی وی پر چلنے والے ڈرامے کھچڑی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرکے

شہرت حاصل کرنے والی پوجا بھدرا نے اپنے ایک انٹرویوکے دوران کاسٹنگ کاﺅچ کا سامنا کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بطور اداکار کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن شادی کے بعد جب وہ انڈسٹری میں آنے کی کوشش کر رہی تھیں تو انہیں کاسٹنگ کاﺅچ کا سامنا کرنا پڑا۔ ’ شادی کے بعد میں کچھ جگہوں پر آڈیشن کیلئے گئی تو مجھے کمپرومائز کرنے کو کہا گیا ، ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے تو یہ تک کہہ دیا کہ کام چاہیے تو اسے خوش رکھنا ہوگا، وہ مجھ سے ہوٹل میں ملنا چاہتا تھا لیکن میں نے اسے کافی شاپ میں ملنے کو کہا‘۔پوجا بھدرا نے بتایا کہ وہ انڈسٹری میں واپسی کرنا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنی جو شبیہہ بنائی تھی اسے بھی نہیں بگاڑنا چاہتی تھیں اس لیے انہوں نے کمپرومائز کرنے سے انکار کرتے ہوئے انڈسٹری میں واپسی کا ارادہ بھی ترک کردیا۔ شادی کے بعد میں کچھ جگہوں پر آڈیشن کیلئے گئی تو مجھے کمپرومائز کرنے کو کہا گیا ، ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے تو یہ تک کہہ دیا کہ کام چاہیے تو اسے خوش رکھنا ہوگا، وہ مجھ سے ہوٹل میں ملنا چاہتا تھا لیکن میں نے اسے کافی شاپ میں ملنے کو کہا‘۔پوجا بھدرا نے بتایا کہ وہ انڈسٹری میں واپسی کرنا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنی جو شبیہہ بنائی تھی اسے بھی نہیں بگاڑنا چاہتی تھیں اس لیے انہوں نے کمپرومائز کرنے سے انکار کرتے ہوئے انڈسٹری میں واپسی کا ارادہ بھی ترک کردیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.