Top Rated Posts ....
Search

Qamar Zamaan Ne Asad Umar Ke Astife Ko Hakoomat Ki Nakaami

Posted By: Abid on 18-04-2019 | 06:46:07Category: Political Videos, News


قمر زمان کائرہ نے اسد عمر کے استعفے کو حکومت کی ناکامی قرار دے دیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیر خزانہ اس عمر کی کی اپنے عہدے سے سبک دوشی کو حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے استعفے کا مطالبہ بہت دیر سے کیا جا رہا تھا۔ یہ مطالبہ تسلیم کرنا چھوٹی بات ہے۔ اسد عمر کا استعفیٰ دے دینا اس بات کا اقرار ہے کہ یہ حکومت فیل ہو گئی۔ اس کے تمام

اقدامات غلط اُٹھائے گئے۔ یہ تو واحد وزارت تھی باقی وزرتوں کا تو حال ہی کوئی نہیں ہے۔ دیکھا جائے تو وزیر خزانہ بھی اختیارات کے حساب سے وزیر اعظم ہوتا ہے۔ وہ وزیر اعظم کے ساتھ مِل کر ساری پالیسیاں چلا رہا ہوتا ہے۔ اسد عمر کا استعفی دینا یا اُن سے استعفیٰ لیا جانا یہ حکومت کا اعلانِ ناکامی ہے۔ اور یہی بات ہم بہت عرصہ پہلے سے کہہ رہے تھے۔ اسد عمر ایک نالائق آدمی تھے۔ ان کو گفتگو بڑی اچھی آتی ہے۔ اور گفتگو میں بھی وہ اپنی ذاتی پروجیکشن کرنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔ وہ اینگرو سے نکالے گئے تھے۔ اُن کے دور میں اینگرو بھی نقصان میں گیا تھا۔ اور ہم بار بار کہتے تھے کہ ایک کارپوریٹ ادارے کو چلانا اور پاکستان جیسے ملک کی معیشت کو چلانا دو الگ الگ کام ہیں۔ سو یہ دیر آید درست آید والی بات بھی نہیں ہے۔ وہ اتنا نقصان کر کے گئے ہیں۔ اللہ کرے کوئی بہتری کے فیصلے ہو پائیں۔ اور فیصلے کرنے والے بھی سمجھ سکیں۔ یہ صرف اسد عمر کا ایشو نہیں ہے۔ یہ ٹیم کے کپتان کا اپنا ایشو ہے۔ نہ اس کو کوئی سمجھ ہے نہ اس کی ٹیم کو کوئی سمجھ ہے۔ اس استعفے کے پیچھے اسد عمر کی کوئی ذاتی وجوہات نہیں ہیں۔ عمران خان تو اسد عمر کو اپنی

ٹیم کے ایک بنیادی مہرے کے طور پر لائے تھے۔ یہ عمران خان اور اُن کی ٹیم کی نالائقی کا آج اقرار ہوا ہے۔ جس پر میڈیا اور تمام سیاسی جماعتیں بات کر رہی تھیں۔ اسد عمر تو اپنی جماعت کے سقراط بنے پھرتے تھے۔ یہاں تو خود وزیر اعظم کی اہلیت بہت بڑا ایشو ہے۔ بزدار صاحب کا بھی یہی معاملہ ہے۔ پنجاب کے لوگوں کے مینڈیٹ کے ساتھ تماشا لگایا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.