Top Rated Posts ....
Search

Salman Khan Ki Indian Actress Aishwarya Rai Ko Dhamki

Posted By: Akbar on 16-04-2019 | 19:14:41Category: Political Videos, News




سلمان خان کی ایشوریاکوخودکشی کی دھمکی
ممبئی(ویب ڈیسک)سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی محبت کے بارے میں لوگ آج بھی جاننا چاہتے ہیں۔ دونوں کا رشتہ کچھ مہینے میں ہی ختم ہو گیا تھا لیکن فینز اس رشتے کی حقیقت کے بارے میں جاننے کے لئے پُرجوش رہتے ہیں۔ حال ہی میں دونوں کی 20 سال پرانی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں سلمان ایشوریہ ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق یہ اس وقت کی تصویر ہے جب یہ دونوں محبت میں مبتلا تھے۔ دونوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں کام کیا تھا۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے بیچ محبت پروان چڑھی۔ دونوں کے افیئر کی خبریں میڈیا میں آتے دیر نہیں لگی۔ جس کے بعد سلمان اور ایشوریہ نے بھی اپنا رشتہ عوامی کر دیا تھا۔ایشوریہ، سلمان کے ساتھ ان کے خاندان کے بہت قریب ہو گئی تھیں۔ سلمان کی بہنوں الویرا اور ارپیتا کے ساتھ بھی ایشوریہ کی بانڈنگ کافی اچھی تھی۔ وہیں ایشوریہ کے والد اس رشتہ کے خلاف تھے۔ پھر اچانک ایک خبر آئی کہ سلمان اور ایشوریہ کے رشتہ میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، کچھ گواہوں نے بتایا کہ نومبر 2001 کو سلمان، ایشوریہ کے فلیٹ پر پہنچے اور زور زور سے دروازہ پیٹنے لگے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے اندر آنے دو۔ کسی نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان نے کہا کہ اگر انہیں اندر نہیں آنے دیا گیا تو وہ خودکشی کرلیں گے۔ذرائع نے بتایا، یہ سارہ ڈرامہ صبح 3 بجے تک چلتا رہا۔ آخر کار ایشوریہ نے سلمان کو گھر کے اندر بلایا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سلمان، ایشوریہ سے

شادی کا وعدہ لینا چاہتے تھے۔ وہیں ایشوریہ ابھی اپنے کریئر پر فوکس کرنا چاہتی تھیں۔ اسی بات کو لے کر دونوں کے بیچ جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔ایشوریہ کے ساتھ لڑائی کو لے کر سلمان نے کہا تھا کہ’ اگر کسی رشتہ میں لڑائی نہیں ہوتی تو اس میں پیار بھی نہیں ہوتا۔ میں کبھی کسی باہر والے سے نہیں لڑتا۔ اگر میں لڑ رہا ہوں تو اس کا مطلب ہے وہ پیار ہے۔سلمان اور ایشوریہ کے رشتہ میں دراڑ آچکی تھی اور بالآخر دھیرے دھیرے یہ رشتہ ختم ہو گیا۔ بریک اپ کے بعد ایشوریہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ مجھے فون کر کے بےکار کی باتیں کرتا ہے۔ میرے ہر کو اسٹار کے ساتھ میرا نام جوڑا گیا۔ یہی وہ وقت تھا جب اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔ شکر ہے کہ کوئی نشان نہیں آیا۔ میں شوٹنگ پر ایسے گئی جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ سلمان ہر جگہ میرا پیچھا کرتا تھا۔ جب میں نے اس کا فون اٹھانا بند کر دیا تو اس نے خود کو نقصان پہنچا لیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.