Top Rated Posts ....
Search

Films Ki Acting Ke Baad Sara Ali Khan

Posted By: Akram on 16-04-2019 | 19:09:42Category: Political Videos, News


فلموں میں اداکاری کے بعدسارہ علی خان اب کیاکرناچاہتی ہیں ، اداکارہ نے بڑی خواہش کااظہارکردیا
ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی چھا گئی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی ایک اور خواہش کا اظہار کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان نے اب سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا

کہ اداکاری کرنا ان کی زندگی کی سب سے پہلی ترجیح ہے تاہم وہ اداکاری کے بعد سیاست میں بھی آنا چاہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری ڈگری سیاست اور تاریخ کے حوالے سے ہے اسی لئے میں سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھنا چاہتی ہوں۔گزشتہ برس فلم ‘کیدارناتھ’ کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان اداکاری کے ساتھ ساتھ لندن سے پولیٹیکل سائنس اور ہسٹری کی ڈگری بھی حاصل کررہی ہیں۔واضح رہے سارہ علی خان نے تھوڑے عرصے میں ہی شہرت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، وہ ان دنوں امتیاز علی کی فلم ‘لو آج کل’ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.