Top Rated Posts ....
Search

Woh Drama Jis Ke Pehle Episode Ne Tehlka Machaa Diya

Posted By: Abid on 16-04-2019 | 19:08:29Category: Political Videos, News


وہ ڈرامہ جس کی پہلی قسط نے تہلکہ مچاکرتمام ریکارڈ توڑ ڈالے
لاس اینجلس (ویب ڈیسک )شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ کے آٹھویں اور آخری سیزن کو جاری کردیا گیا۔’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط کو امریکا میں 14 اپریل کی شب جاری کیا گیا تھا، جو کئی ممالک میں 15 اپریل کو ریلیز کی گئی۔یہ توقعات پہلے ہی کی جا رہی تھیں کہ ’گیم آف تھرونز’ کا آخری سیزن کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب

جائے گا اور یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ڈرامے کی پہلی قسط ہی تہلکہ مچا دے گی۔گیم آف تھرونز’ کی پہلی قسط کے لیک ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے تھے، تاہم ڈرامے کی پہلی قسط لیک ہونے سے بچ گئی۔’گیم آف تھرونز’ کا آخری سیزن 6 قسطوں پر مبنی ہوگا اور ڈرامے کی پہلی قسط 50 منٹ پر مشتمل ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ قائم کرلیا۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط کو دنیا بھر کے ایک کروڑ 74 لاکھ افراد نے دیکھا۔یہ پہلا موقع تھا کہ ’گیم آف تھرونز’ کی کسی قسط کو اتنے افراد نے دیکھا ہو، اس سے قبل ڈرامے کے ساتویں سیزن کی آخری قسط کے پاس سب سے زیادہ افراد کے دیکھے جانے کا ریکارڈ تھا۔’گیم آف تھرونز’ کے ساتویں سیزن کی آخری قسط کو ایک کروڑ 69 لاکھ افراد نے دیکھا تھا جب کہ ساتویں سیزن کی پہلی قسط کو ایک کروڑ 61 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق ’گیم آف تھرونز’ کے ہر سیزن کو اوسطاً 3 کروڑ 80 لاکھ افراد دیکھتے ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے آخری سیزن کو اس سے دگنے افراد دیکھیں گے۔ڈرامے کو نشر کرنے

والی آن لائن اسٹریمنگ کمپنی ’ایچ بی او‘ کے مطابق ’گیم آف تھرونز’ گزشتہ قسط کے مقابلے میں اس بار ڈرامے کو آن لائن دیکھنے والے افراد کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا۔ڈرامے کی کی کہانی امریکی فنٹیسی ناول ‘اے سانگ آف آئس اینڈ فائر’ سے لی گئی ہے، اس ڈرامے کو ایچ بی او کے لیے ڈیوڈ بینیوف اور ڈی بی ویزز نے بنایا۔ڈرامے میں امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے اداکاروں نے کردار ادا کیے، جب کہ اس کی شوٹنگ بھی امریکا، یورپ،افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں کی گئی۔اس ڈرامے کا آغاز 2011 میں ہوا تھا اور 2017 میں اس کا ساتواں سیزن جاری کیا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.