Top Rated Posts ....
Search

Baar Baar Pooche Jaane Sawal Par Bollywood Actress Taish Mein

Posted By: Akbar on 15-04-2019 | 19:55:22Category: Political Videos, News


باربارپوچھے جانے والے سوال پربالی ووڈ اداکارہ نے طیش میں آکرکیابات کہہ دی ویڈیو میں ایسا کیا کہا جو سب کے منہ بند ہوگئے؟
ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا شمار ایسے فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری اور شخصیت سے کئی افراد کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ودیا بالن نے ہمیشہ ہی اپنے انٹرویوز کے دوران نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنی شخصیت سے مطمئن ہونا سیکھیں اور اس ہی میں خوش رہے اور دوسروں کو خوش کرنے کی خاطر خود

کو تبدیل نہ کریں۔اداکارہ نے ہمیشہ ہی ان تمام افراد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو دوسروں کی شخصیت کا مذاق اڑاتے ہیں جبکہ ایسے ہی کئی اور اہم سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھائی۔ودیا بالن کو خود بھی ان کے وزن پر کئی مرتبہ شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے اور اس ہی حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ اپنے زندگی کے ایک دور میں وہ خود بھی اپنے آپ کو پسند نہیں کرتی تھی۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میری زندگی کا ایک حصہ تھا، جب میں اپنے ساتھ ایک جنگ لڑ رہی تھی، مجھے اپنے جسم سے نفرت تھی، غصہ آتا تھا، میں چاہتی تھی یہ تبدیل ہوجائے، کیوں کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اگر میں تبدیل ہوجاؤں گی تو ہر کوئی مجھے پسند کرے گا، مجھ سے پیار کرے گا، لیکن جب میں نے اپنا وزن کافی کم بھی کرلیا تب بھی مجھے اندازہ ہوا کہ ہر کوئی اس وقت بھی مجھے پسند نہیں کرتا تھا، اس لیے ایسا سوچنا کہ سب آپ کو پسند کریں بالکل بےمقصد ہے‘۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’بعد میں، میں خود کو پسند کرنے لگی اور میں جیسی ہوں میں نے ویسے ہی خود کو قبول کیا، اب میں زیادہ خوش ہوں، مجھے خوبصورتی کا احساس ہوتا

ہے، میں نے خود کو سب سے بڑا تحفہ یہی دیا ہے کہ اب میں دوسروں کی رائے کو اتنی اہمیت نہیں دیتی‘۔ودیا کے مطابق انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہمیشہ وزن کے حوالے سے ہی کیوں بات کرتے رہتے ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ایونٹس میں جاتی ہوں وہاں یہی باتیں ہورہی ہوتی ہیں، ارے تم نے اتنا وزن کم کرلیا، یا تم نے وزن بڑھا لیا، تم کونسی ڈائیٹنگ کررہی ہوں، کونسی ورزش کرتی ہوں، اور مجھے یہی احساس ہوتا ہے کہ لوگ کتنی آسانی سے دوسروں کے جسم کے حوالے سے بات کرلیتے ہیں‘۔ودیا بالن اس وقت اپنی فلم ’مشن مونگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اکشے کمار کام کرتے نظر آئیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.