Top Rated Posts ....
Search

Punjab Mein Badi Tabdeli Ki Khabar

Posted By: Abid on 14-04-2019 | 20:37:19Category: Political Videos, News


پنجاب میں بڑی تبدیلی کی خبر آگئی، کون کون گھر جانے والا ہے؟ نام سامنے آگئے
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے چیف سیکرٹری اورآئی جی کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گزشتہ دورہ لاہور کے دوران اعلیٰ بیورو کریسی کے حوالے سے تحفظات ظاہر کئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کوتبدیل کر کے ان کی جگہ احمد

نواز سکھیرا اور میجر (ر) اعظم سلیمان جبکہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی جگہ اے ڈی خواجہ اور کیپٹن عارف نواز کے نام زیر غور ہیں۔ جبکہ دوسری جانب تین مہینے قبل تیار کی گئی فہرست کے بر خلاف پنجاب حکومت میں بھرتیوں پر تحریک انصاف کی صفوں میں ’پھوٹ‘ پڑ گئی ہے ۔ ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹر ی جنرل اعجاز چوہدری نے پارٹی قیادت کو معاملے پر اراکین کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ۔پارٹی لیڈر شپ کی جانب سے تعیناتیوں میں تاخیر کے سبب پارٹی کے کئی لیڈرز نے اپنے متعلقہ علاقوں میں تنظیمی ڈھانچے تشکیل دیدیئے ہیں اور ان دفاتر کو چلانے کیلئے افراد کو تعینات کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ارشد دا نے تنظمی ڈھانچوں کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس میں واضح کیا گیاہے کہ یہ پارٹی کے آئین کے متضاد ہے ۔ میڈیا میں کچھ رپورٹس چل رہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے پہلے سے تیار شدہ فہرست سے باہر لوگوں کو تعینات کیے جانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کر دیاہے ۔ایکسپریس ٹریبون نے پی ٹی آئی ذرائع کے

حوالے سے کہاہے کہ پارٹی ممبران نور خان کو ذکوة اور عشر کمیٹی کا چیئرمین تعینات کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی تاہم حکومت نے گوجرانوالہ کے بلال اعجاز کو اس عہدے پر تعینات کرنے کی سمری تیار کر لی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.