Top Rated Posts ....
Search

Election Mein Dhaandli Fauj Ne Karaai

Posted By: Abid on 13-04-2019 | 19:34:44Category: Political Videos, News


’’الیکشن میں دھاندلی فوج نے کرائی‘‘ایسی خبر آگئی کہ ہر کو ئی دنگ رہ گیا
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی فوج نے کرائی۔ یہ حکومت عوام کی خواہش پر نہیں آئی بلکہ بین الاقوامی قوتوں کی خواہش پر پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔ جمعہ کی شب نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ یہ حکومت دھاندلی کے نتیجے میں آئی ہیں۔ انہیں

حکومت کا کوئی حق نہیں، دھاندلی کے نتیجے پر آنے والی حکومت نے صرف نااہلی دکھائی ہے۔سربراہ جے یو آئی (ف) فضل الرحمان نے کہا حکومت کو دھاندلی کرکے الیکشن میں لانا کسی ایجنڈے کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ دھاندلی تحریک انصاف نے نہیں فوج نے کرائی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کرائی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ سب کس کے ایجنڈے پر کیا گیا؟انہوں نے کہا یہ انہونی بات نہیں ہے اور میں کوئی الزام نہیں لگا رہا اور نہ ہی کچھ متنازع ہے۔ یہ بات میں تاریخ کے اوراق میں ثبت کرنا چاہتا ہوں۔ میں کوئی جھجک محسوس نہیں کررہا۔ اس بات پر میں واضح ہوں۔ یہ شکایت ہمیں ہے۔ یہ روایت ختم ہوجانی چاہیے۔یاد رہے 25 جولائی 2018 کو پاکستان میں عام انتخابات ہوئے جس کے نتیجہ میں تحریک انصاف حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔ فضل الرحمان اپنی دونوں سیٹوں پر الیکشن ہار گئے تھے۔ اور آج کل وہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششون میں مصروف ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.