Breaking News - Quetta Ke Baad Dhamaka
Posted By: Akram on 12-04-2019 | 19:31:31Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز کوئٹہ کے بعدبہاولپور کے گورنمنٹ سکول میں دھماکہ ۔۔۔۔ انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول
بہاولپور(ویب ڈیسک ) بہاولپور میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کی چھت اچانک گرگئی،علاقے میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی،دھماکے کے باعث سکول ٹیچر حافظ سردار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپورکےنواحی علاقہ 6بی سی کے گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول میں ہیڈ ماسٹر کےدفترمیں زوردار دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے باعث
حافظ سردارنامیسکول ٹیچر جلس کر زخمی ہوگیا، دھماکےکی شدت کے باعث دفتر کی چھت اڑ گئی، سامان جل گیا قریبی کلاس رومز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دسری طرف کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔سبزی منڈی میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی جب کہ دھماکا آلو کی بوری میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ایف سی اہلکار بھی شامل ہے جب کہ واقعے میں 30 زخمی ہوئے۔ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مزدور آلو کی بوریاں گاڑیمیں لوڈ کر رہے تھے کہ اس وقت زور دار دھماکا ہوا، ماہرین کی
ٹیمیں تحقیقات کے بعد بتائیں گی کہ آلو کی بوری میں نصب مواد ریمورٹ کنٹرول تھا یا دیسی ساختہ۔جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچنگ شروع کردی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا۔زخمیوں اور لاشوں کو ایمولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔ کئی زخمیوں کی حالت کی تشویشناک بتائی گئی ہے جس سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور لوگوں سے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔