Top Rated Posts ....
Search

Alia Bhatt Se Mera Muwaazna Kisi Sharmindagi Se Kam Nahi

Posted By: Ahmed on 12-04-2019 | 10:32:02Category: Political Videos, News


عالیہ بھٹ سے میراموازنہ کسی شرمندگی سے کم نہیں
ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا شمار ان فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو اپنے دل کی بات بولنے سے بالکل نہیں کتراتی اور ان کی اس ہی عادت کی وجہ سے تقریباً آدھی بولی وڈ انڈسٹری ان کی دشمن بن چکی ہے۔چاہے شبانہ اعظمی ہو، دپیکا پڈوکون یا پھر کرن جوہر کنگنا رناوٹ نے ان میں سے کسی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نہیں بخشا۔اور

اب اس فہرست میں بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی کامیاب اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہوچکا ہے، جن کو کنگنا رناوٹ کسی نہ کسی بات پر اپنے انٹرویوز میں تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔چند ماہ قبل کنگنا رناوٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ عالیہ بھٹ کو اس وقت تک اچھی اداکارہ نہیں سمجھیں گی جب تک وہ کرن جوہر کے ساتھ کام کرتی رہیں گی، جس کے بعد عالیہ نے کنگنا سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہیں جانتی ان کی کس ہرکت نے کنگنا کا دل دکھا دیا ہے۔اور اب ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے کنگنا اور عالیہ کے درمیان بہترین اداکارہ کا پول جاری کرنے پر بھی کنگنا رناوٹ نے عالیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالیہ بھٹ سے ان کا موازنہ کرنا ان کے لیے کسی شرمندگی سے کم نہیں۔بولی وڈ لائف نامی ویب سائٹ نے حال ہی میں ایک پول جاری کیا جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ووٹ دینے کا مطالبہ کیا، اس پر سب سے زیادہ ووٹس کنگنا نے اپنی فلم ’منی کارنیکا‘ کے لیے حاصل کیے، جبکہ دوسری پوزیشن عالیہ بھٹ نے اپنی فلم ’گلی بوائے‘ کے لیے حاصل کی۔جب اس ہی حوالے سے ویب سائٹ نے کنگنا سے

بات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ ایک پول میں انہوں نے عالیہ کو ہرا دیا ہے تو اس پر کنگنا برہم ہوگئیں۔کنگنا کا اس پر کہنا تھا کہ ’میں کافی شرمندہ ہوں، آخر گلی بوائے کی پرفارمنس میں ایسا تھا ہی کیا جس کو ہرایا جائے؟ وہی ایک منہ پھٹ لڑکی، جسے بولی وڈ کی زبان میں بااختیار خاتون سمجھا جاتا ہے، مجھے اس شرمندگی سے بچائیں، میڈیا نے ان فلمی بچوں کو کچھ زیادہ اہمیت دے دی ہے، اس قسم کے عام کام کو اس طرح سراہانہ بند کریں ورنہ ہم کبھی بہتر کام نہیں کرسکیں گے‘۔یاد رہے کہ فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ اور ’گلی بوائے‘ دونوں ہی گزشتہ سال ریلیز ہوئیں۔ان دونوں ہی فلموں میں عالیہ بھٹ اور کنگنا رناوٹ کے کام کو بےحد سراہا گیا۔جبکہ گلی بوائے باکس آفس پر منی کارنیکا سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئی۔عالیہ بھٹ کی اگلی فلم ’کلنک‘ کی پروڈکشن بھی کرن جوہر نے کی ہے، جو رواں سال 17 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔جبکہ کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی فلم ’پنگا‘ اور ’مینٹل ہے کیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 20 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.