Top Rated Posts ....
Search

Pakistaniyon Keliye Badi Khabar

Posted By: Abid on 12-04-2019 | 10:29:35Category: Political Videos, News


پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، ملک کے سب سے بڑے صوبے کیلئے نیا بلدیاتی نظام تیار کر لیا گیا، انتخابات کا انعقاد اگلے سال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں اگلے سال بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے س صوبائی وزیر قانون ، پارلیمانی امور و لوکل گورنمنٹ محمد بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے ایک اہم جزو پر عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور نئے بلدیاتی قانون کا مسودہ وزیراعظم کے سامنے پیش کیا گیا ۔ انہوں نے نئے بلدیاتی قانون کے نمایاں نکات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں براہ راست مالی وسائل منتقل کرے گا جنہیں وہ اپنی مرضی سے اپنی ضرورت کے مطابق خرچ کرنے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کو شفافیت ، احتساب اور پائیدار ترقی کا ضامن بنایا گیا ہے جس میں دو درجاتی انتظامی ڈھانچہ متعارف کروایا جارہا ہے۔ دیہی سطح پر سابقہ نظام کی ضلع کونسل اور یونین کونسل کو ختم کرکے تحصیل کونسل اور پنچائتی نظام، جبکہ شہری سطح پر سب سے نچلا بلدیاتی یونٹ نیبر ہڈ کونسل ہوگا نیز ڈویژنل سطح پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور تحصیل سطح پر میونسپل کارپوریشنز کام کریں گی۔ نئے نظام میں سابقہ 3100یونین کونسلوں کی جگہ 22000 پنچائتیں جگہ لیں گی جن سے

نمائندگی بہت زیادہ وسیع ہو جائے گی اور انہیں 40ارب روپے کے فنڈز براہ راست منتقل کئے جائیں گے۔ نئے نظام میں پہلی دفعہ اقلیتوں کو اپنے اکثریتی علاقوں میں بلدیاتی سربراہ بننے کا موقع ملے گا جس سے وہ مساوی اختیارات کے مالک بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت پنچائت اور نیبرہڈ کونسل کے انتخابات غیرجماعتی جبکہ باقی اداروں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنی جلد ہو نیا نظام نافذ ہو جائے جس کے ساتھ ہی سابقہ نظام ختم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عبوری دور میں بلدیاتی اداروں کے سٹاف کی تربیت کی جائے گی تاکہ وہ نئے نظام کو احسن طریقے سے چلا سکیں اور وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اپنے عوام کی خدمت بہتر سے بہتر انداز میں کرسکیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.