Top Rated Posts ....
Search

Shadi Se Inkaar Ladki Se Badla Le Liya

Posted By: Akbar on 11-04-2019 | 21:43:31Category: Political Videos, News


لاہور، لڑکے نے بھرے بازار میں شادی سے انکار پر لڑکی سے بدلہ لے لیا
لاہور :لاہور میں ایک شخص نے شادی سے انکار پر درجنوں لوگوں کے سامنے ایک لڑکی کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔سفاک شخص نہیں یہ کام دن دہاڑے لوگوں کی موجودگی میں کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے مغلپورہ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے جہانگیر روڈ پر واقع بازار میں لڑکی کو روکا اور اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ لڑکی نے اس کی شادی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔
لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی خواہش کے مطابق کسی اور شخص سے شادی کرنا چاہتی ہے اور یہ سنتے ہی ملزم طیش میں آگیا اور لڑکی پر حملہ کردیا۔ملزم نے بھرے بازار میں لڑکی کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا موقع پر موجود افراد نے ملزم کو روکا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی سرجری کی گئی ہے۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں شادی سے انکار لڑکی کی زندگی کے لئے خطرہ بن جاتا ہے۔ماضی میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جس میں ہم نے دیکھا کہ شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو یا تو قتل کر دیا گیا اس پر تیزاب پھینک دیا۔ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے موضع جسوراں میں شادی سے انکار کرنے پر 22سالہ ملزم حسن نے لڑکی کے گھر جا کر لڑکی کا رشتہ مانگا اور انکار کرنے پر فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کر دیا۔
علاقہ کے لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔اسی طرح لاہور میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جب شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ شادی سے انکار پر شہزاد انور نامی لڑکا پہلے لڑکی بلیک میل کرتا رہا پھر قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں تھیں۔ عدالت نے لڑکی کی درخواست منظو رکرتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.