Top Rated Posts ....
Search

Jinsi Harasaani Case Meesha Shafi Ko Le Dooba

Posted By: Abid on 10-04-2019 | 20:56:50Category: Political Videos, News


جنسی ہراسانی کیس۔۔!! علی ظفر پر الزام لگانا میشا شفیع کو لے ڈوبا ،عدالت نے بڑی سزا سنادی
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارواداکارعلی ظفرکی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت میشا شفیع کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر علی ظفر کے وکیل نےاعتراض کیا ۔ عدالت

نے گلوکارہ کو کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے میشا شفیع کو گواہان پرجرح کے لیے آخری موقع فراہم کردیا گیا۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا فیصلہ 3 ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.