Top Rated Posts ....
Search

Itne Paise Nahi Kamaati Ke Roz Kapde (Clothes) (Dresses) Khareed Sakon

Posted By: Akram on 10-04-2019 | 20:48:59Category: Political Videos, News


اتنے پیسے نہیں کماتی کہ روز نیا جوڑا پہن سکوں : جھانوی کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اتنے پیسے نہیں کماتیں کہ روز اپنے لیے ایک نیا سوٹ خرید سکیں۔ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ انہیں ایک جوڑا بار بار پہننے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے ابھی اتنے پیسے نہیں کمائے ہیں کہ وہ روزانہ ایک نیا جوڑا پہن سکیں۔ آج کل میں اپنے کیرئیر کی دوسری فلم’ ’کارگل گرل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں ۔اس کے علاوہ جھانوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پراْن پر کی جانے والی تنقید کا اْن پر کوئی اثر نہیں ہوتا، ہاں لیکن انہیں تنقید سے فرق اْس وقت ضرور پڑتا ہے جب اس کا تعلق اْن سے کام سے ہو۔ جھانوی نے مزید کہا کہ وہ سمجھتی ہیں ہر کسی کو مطمئن کرنا ناممکن ہے۔واضح رہے کہ جھانوی نے بالی ووڈ میں فلم ’دھڑک‘ سے ڈیبیو کیا تھا جبکہ آج کل وہ اپنے کیرئیر کی دوسری فلم ’کارگل گرل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم ’کارگل گرل‘ 1999 میں ہونے والی کارگل جنگ میں زخمی سپاہیوں کی جان بچانے والی ایک بھارتی پائلٹ کی بایوپک ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.