Top Rated Posts ....
Search

Sabar Ka Phal Meetha 27 Saal KI Mehnat

Posted By: Abid on 10-04-2019 | 20:47:49Category: Political Videos, News


صبر کا پھل میٹھا، 27سال کی محنت رنگ لے آئی، پاکستان سے نکلنے والے ذخائر سونا بن گئے، قوم کیلئے بڑی خوشخبری
تھر(نیو زڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھر میں 330 میگاواٹ کے 2 تھر کول پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تھر کول سے بجلی بننا شروع ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ آج تھر کول بلاک ٹو پہنچے، بلاول بھٹو کی آمد پر مٹھی، اسلام

کوٹ کے قریب تھرکول پاور پلانٹ پر تیاریاں پہلے ہی مکمل کرلی گئی تھیں اور بلاول بھٹو زرداری نے پہلے تھرکول پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ خیال رہے تھر کول سے رواں سال جون کے آخری ہفتوں میں کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کردی جائے گی جب کہ تھرکول سے بننے والی بجلی کے 660 میگا واٹ بجلی گھروں سے بجلی کی تیاری کا آغاز ہوگا، ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔چیئرمین اینگرو خورشید احمد جمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 سالوں سے یہ کٹھن سفر کیا ہے اور پاکستان کا واحد پروجیکٹ ہے جس سے تخمینے سے کم رقم خرچ ہوئی ہے، 4 ہزار میگاواٹ بجلی بنائیں گے، ونڈ کاریڈور اور ہائیڈرو کو استعمال کرکے پاور منصوبے بنائے جائیں جب کہ وفاقی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ امپورٹیڈ فیول اور دیگر زرائع استعمال کرنے کے بجائے ملک میں موجود وسائل پر پاور منصوبے بنائے جائیں۔واضح رہے کہ 17 جون 2015 میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے تھرکول کے 1400 میگاواٹ کے 4منصوبوں کی منظوری دی تھی، منصوبے کے تحت

پہلے پاور پلانٹ کو رواں سال 19 مارچ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا تھا اور پہلے پاورپلانٹ سے بھی 330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.