Top Rated Posts ....
Search

Kya Bharat Ki Aala Tareen Khufiya

Posted By: Akram on 09-04-2019 | 00:54:05Category: Political Videos, News


’’کیا بھارت کی اعلیٰ ترین خفیہ میٹنگز میں پاکستانی جاسوس موجود ہوتا ہے؟‘‘ زبردست خبر آگئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاع پہلے ہی شاہ محمود قریشی کو کس نے دی؟ زبردست خبر آگئی۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ روز ایک بیان دیا تھا کہ بھارت پاکستان پر 16 اپریل سے 20 اپریل کے کے درمیان حملہ کر سکتا ہے۔اسی متعلق معروف صحافی شہزاد چوہدری سے سوال کیا

گیا کہ کیا بھارت کے مس ایڈونچر کی اطلاع دے کر ہم نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی ہے؟کیا اس میں کوئی لاجک نظر آ رہا ہے؟جس کا جواب دیتے ہوئے شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے ایڈونچر ہو ہی نہیں سکتا۔ مثال کے طور پر پاکستان پر حملہ کرنے کی 16سے 20اپریل کی تاریخ آئی ہے تو یا تو یہ تاریخ کل رات کو پہنچی جب شاہ محمود قریشی ملتان پہنچ چکے تھے۔تب شاہ محمود قریشی کو اس حملے سے متعلق بتایا گیا اور کہا گیا کہ آپ بے شک اعلان کر دیں کہ ہم نے بھارت کی چوری پکڑ لی ہے اور بھارت ان تاریخوں میں پاکستان پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شہزاد چوہدری کیا مزید کہناتھا کہ اس وقت ہماری وزارت خارجہ بہترین کام کر رہی ہے۔ لیکن ٹھنڈے ٹھنڈے چلنے کی ضرورت ہے۔اگر 16سے 20اپریل تک حملے کی اطلاع درست ہے تو پھر ہماری پاک فوج کو مکمل تیاری کر لینی چاہئیے۔جب کہ دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے دفتر خارجہ نے 20 سے 22 ممالک کے سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی منصوبہ بندی سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل

سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سفارتکاروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دو جوہری ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی موجودہ کشیدہ صورتحال میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی حکومت صرف عام انتخابات جیتنے کے لیے ایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہے اور وہ پورے خطے کا امن تباہ کر رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.