Top Rated Posts ....
Search

Jab Woh Hamare Ghar Aati Thin....Aish

Posted By: Akbar on 08-04-2019 | 01:03:20Category: Political Videos, News


” ایشوریا رائے ہمارے گھر آکے سلمان خان کیساتھ کیا کام کیا کرتی تھیں ؟
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کا معاشقہ ایک عرصے تک زبان زدِ عام رہا ۔ تین سال تک ان کا معاشقہ چلتا رہا جس کے بعد دونوں میں بریک اپ ہوگیا اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہوگئے لیکن آج بھی ان کے افیئر اور بریک اپ کے بارے میں باتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی ٹی وی نیوز 18

کے مطابق ایشوریہ اور سلمان خان کے معاشقے کا خاتمہ بھی میڈیاکی زینت بنا۔ ایشوریہ رائے کی جانب سے سلمان خان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کا دبنگ خان نے انکار کیا تھا۔ ایشوریہ رائے کے الزام پر دبنگ خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے کہا تھا ” اب وہ سب کے سامنے یہ باتیں کہہ رہی ہیں، جب وہ سلمان کے ساتھ گھومتی پھرتی تھیں۔ جب وہ ہمارے گھر پر آتی تھیں تب کیا انہوں نے اس رشتے کو قبول کرلیا تھا؟“۔ سہیل خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ سلمان خان یہ جاننا چاہتے تھے کہ ایشوریہ انہیں کتنا چاہتی ہیں لیکن وہ سلمان کے بارے میں تذبذب کا شکار تھیں۔جب ایشوریہ وویک اوبرائے کے ساتھ تھیں تب بھی سلمان کے ساتھ رابطے میں رہتی تھیں، اس وجہ سے وویک بھی ایشوریہ سے ناراض رہتے تھے۔ سلمان خان اور ایشوریہ رائے نے تقریباً 19 سال قبل فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ میں کام کیا تھا۔یہیں سے ان کی لو اسٹوری کا آغاز ہوا تھا لیکن 3 سال بعد ہی دونوں کا رشتہ ختم ہو گیا۔ ایشوریہ نے سلمان پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا جبکہ سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیںکیا۔ ایشوریہ کے الزام پر سلمان خان نے کہا تھا ’ میں

خود اتنا جذباتی انسان ہوں کہ مجھے کوئی پیٹ سکتا ہے۔ جب میں غمگین ہوتا ہوں تو خود کو نقصان پہنچاتا ہوں دوسروں کو نہیں‘۔ خیال رہے کہ سلمان خان سے بریک اپ کے بعد ایشوریہ رائے اور وویک اوبرائے میں قربتیں بڑھ گئی تھیں لیکن ایشوریہ کی ان کے ساتھ بھی شادی نہیں ہوسکی۔ ایشوریہ رائے نے امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشک بچن کے ساتھشادی کی جبکہ سلمان خان آج بھی غیر شادی شدہ ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.