Top Rated Posts ....
Search

Mujhe Toh Kismat Ne Actress Banaa Diya

Posted By: Ahmed on 08-04-2019 | 01:02:36Category: Political Videos, News


مجھے تو قسمت نے اداکارہ بنا دیا ورنہ میں تو یہ شعبہ اختیار کرنا چاہتی تھی ۔۔۔۔۔ اداکارہ نادیہ خان نے ایسا نام لے لیا جسکا لاکھوں پاکستانی خواتین مطلب بھی نہیں جانتی ہونگی
لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ واینکر پرسن نادیہ خان نےاپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گالف کی کھلاڑی بننا چاہتی تھی مگر قسمت کی دیوی مجھ پر مہربان ہوئی مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں جو کچھ بھی کیا اپنی طرف سے ہمیشہ اچھا اور سوچ سمجھ کر کیا مگر پھر

بھی انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’بندھن ‘‘میری سب سے یادگار ڈرامہ سیریل تھی جس نے راتوں رات مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد نادیہ خان مارننگ شو میں بھی چاہنے والوں نے مجھے بڑا پسند کیا اور میں نے طویل عرصے تک نجی ٹی وی چینل سے اس شو کو کیا ۔نادیہ خان نے کہا کہ میں آج کل ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہوں اور بھرپور لطف اندوز ہورہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کام کرتے ہوئے میں نے کبھی ٹینشن نہیں لی ، ہر کام کو پہلے سمجھا اور پھر بڑے سوچ سمجھ کر پرفارم کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی موجودگی زندگی سے مطمئن ہوں اور کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ٹی وی اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبان نادیہ خان 17 سال بعد پھر ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ نادیہ خان کا شمار مارننگ شوز کی مشہور میزبانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے برجستہ جملوں سے ٹیلی وژن شائقین کو بہت محظوظ کیا ، نادیہ خان اب 17 سال بعد چھوٹی سکرین پر واپس لوٹٰیں ہیں ، تاہم ان کی واپسی بطور میزبان نہیں بلکہ اداکارہ ہو گی ، اس بات کا انکشاف نادیہ خان نے اپنے فیس بک پیج

کے ذریعے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی جہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، اب اسی شہر سے میں 17 سال بعد ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹیلی وژن پر واپسی کر رہی ہوں ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.