Top Rated Posts ....
Search

Hamza Shahbaz Leader Hain Toh Bedroom Se Baahir Nikle

Posted By: Ahmed on 07-04-2019 | 01:04:29Category: Political Videos, News


حمزہ شہباز لیڈر ہیں تو بیڈ روم سے باہر نکلیں ” اپوزیشن لیڈر کو آج گرفتار کر کے ہی جائیں گے“ نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے رینجرز طلب کر لی
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل دیکھنے میں آئی ہے۔نیب نے 24 گھنٹے کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کے گھر پر دوسرا چھاپہ مارا ہے۔نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کا تہیہ کر لیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری ہر صورت میں عمل میں لائی جائے گی۔نیب نے حمزہ شہباز شریف کی

گرفتاری کے لیے رینجرز بھی طلب کر لی ہے۔نیب نے بھی حمزہ شہباز کے گھر میں داخل ہونے کے لیے سیڑھی منگوا لی۔پولیس کی بھاری نفری نے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔جب کہ ڈپٹی ڈائیریکٹر نیب چوہدری اصغر کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز بڑے لیڈر ہیں بیڈ روم اور بیسمنٹ سے باہر نکلیں۔حمزہ شہباز لیڈر ہیں تو باہر آئیں۔حمزہ شہباز نے قوم کا پیسہ لوٹا جواب دینا ہو گا۔ذرائع کے مطابق آج نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری کا قوی امکان ہے۔جب کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے نیب کے وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کر دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت میں دائر درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ نیب نے غیر قانونی چھاپہ مارا ہے،عدالتی کاروائی کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ حکم دے چکی ہے کہ گرفتاری سے 10دن پہلے آگاہ کیا جائے اس لیے لاہور ہائیکورٹ نیب کے وارنٹ گرفتاری معطل کرے۔نیب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جب کہ لاہور ہائیکورٹ میںحمزہ شہباز کی قبل از گرفتاری ضمانت کی

درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست 8اپریل بروز پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر لی۔۔واضح رہے کہ ہنیب کی ٹیم نے گذشتہ روز بھی شہباز شریف کی لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں موجود رہائش گاہ 96 ایچ پر چھاپہ مارا تھا۔ اس موقع پر نیب ٹیم کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ نیب ٹیم کے چھاپے کے وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز گھر پر ہی موجود تھے۔ نیب کی ٹیم کے پاس حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری بھی موجود تھے لیکن اس کے باوجود شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ایک گھنٹہ رکنے کے باوجود نیب کی ٹیم کسی گرفتاری کے بغیر ہی واپس لوٹ گئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.