Top Rated Posts ....
Search

Laat Maar Kar Hakoomat Khatam Kar Doon Ga

Posted By: Abid on 05-04-2019 | 00:44:46Category: Political Videos, News


18ویں ترمیم کو چھیڑا تو لات مارکرحکومت ختم کردوں گا، بلاول بھٹو
گڑھی خدابخش(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کو چھیڑا تولات مار کرحکومت ختم کردوں گا، گھوٹکی کا نمک کھا کرکہتا ہے کہ مجھے سندھ کی ضرورت نہیں ، تم ہوتے کون ہو کٹھ پتلی؟تمہیں صرف سندھ کے وسائل کی ضرورت ہے،تم ملک کو ون یونٹ بناناچاہتے ہو۔انہوں نے آج گڑھی خدابخش میں بانی پی

پی شہید ذوالفقار بھٹو کی چالیسویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہید ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل کیے 40برس گزر گئے، میں پوچھتا ہوں کہ اس قوم کے مسیحا کو کیوں قتل کیا گیا؟جس نے ٹوٹے ہوئے ملک کوجوڑا، نوے ہزار قیدیوں کو واپس لایا، دس ہزار مربع میل کھویا ہوا رقبہ واپس کروایا، پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، بتائیں بھٹو کی موت کے پروانے پردستخط کرنے والے کون تھے؟ صدر پاکستان نے آٹھ سال قبل ملک کی سب سے بڑی عدالت میں درخواست دی تھی کہ ہمیں بھٹو شہید کے خون کا جواب دیا جائے، بھٹو شہید کاخون آج بھی انصاف مانگ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ آج کا دن سوال پوچھ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلئے انصاف کا ترازو کیوں لرزجاتا ہے؟کیا بھٹو قتل ہورہیں گے؟ اس کا جواب کوں دے گا؟انہوں نے کہا کہ 1972ء میں ذوالفقار بھٹو نے نیوکلیئر پروگرام کی بنیاد رکھی، وسائل بھی نہیں تھے لیکن انہوں نے کہا کہ ہم گھاس کھائیں گے لیکن ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے،1974ء میں انڈیا نے بم دھماکا کیا، پاکستان کا 1978ء میں پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام مکمل ہوچکا تھا، لیکن تاریخ کا المیہ کہ اس کی خبربھٹو کوکال کوٹھری میں دی گئی، اور ایک سال بعد

تختہ دارپر لٹکا دیا گیا۔ آج اگر آپ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہوتووہ ذولفقار بھٹو کی وجہ سے ہے۔سرحدوں پر مامور نوجوان پوچھتے ہیں کہ کیا بھٹو کو ایٹم بنانے، سماجی قوتوں کوللکارنے کی سزا دی گئی؟میں پوچھتا ہوں کہ یہ 9ستارے کہاں سے آئے تھے؟ ضیاء الحق نے نیوکلیئر پروگرام کے بانی کوکس کے اشارے پرہٹایا؟ تاریخ کے آخری فیصلے میں غدار کون ہوگا؟ کیا وہ غدار تھا جس نے آئین دیا یا وہ غدار تھا جس نے آئین توڑا، کیا وہ غدار تھا جس نے ملکی سلامتی کیلئے جان دے دی ، یا وہ غدار تھا جس نے پاکستان کواتنا سستا بیچ دیا کہ ہم آج بھی ان کی پھیلائی ہوئی بدبو میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ اس لیے میں کہتا ہوں ہمارا نظریہ نہیں بدلا لیکن تمہارا بیانیہ بدلتا رہتا ہے، اس وقت بھی غداری کا بیانیہ دیا، آج بھی غداری کا فتویٰ لیا گیا، تاریخ نے کل بھی سرخرو کیا آج بھی سرخرو کرے گی۔شہید ذولفقار بھٹو کی شہادت کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے جدوجہد شروع کی،ماضی میں بھی جیالوں نے کوڑے کھائے آج بھی ہم کوڑے کھانے کیلئے تیار ہیں۔نئے پاکستان کا ناٹک کرنے والو، پہلے پرانے پاکستان کی بنیادوں کوسمجھو،انہوں نے کہاکہ

میرے گھوٹکی میں آکر کہتا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے باعث وفاق دیوالیہ ہوگیا ہے، اس کی اصلیت پہچانو، اس کے اردگرد کے لوگوں کو پہنچانو، یہ شہید بھٹو کے آئین اور عوام کے حقوق کے تحفظ ہیں،بے نامی وزیراعظم کو معلوم نہیں کہ مضبوط صوبے مضبوط وفاق کی علامت ہیں،ہم بھٹو کے آئین کوختم نہیں ہونے دیں گے،تم کوشش کرکے دیکھ لوہم تمہارے سامنے دیوار بن جائیں گے،انہوں نے کہا کہ خان گھوٹکی کا نمک کھا کرکہتا ہے کہ مجھے سندھ کی ضرورت نہیں ، تم ہوتے کون ہو کٹھ پتلی؟تمہیں سندھ کی نہیں سندھ کے وسائل کی ضرورت ہے، خان سندھ کے 120ارب پر سانپ بن کربیٹھا ہوا ہے۔ ذراسوچیں ہم نوجوانوں کو روزگار، سکولزاور ہسپتال بنا سکتے تھے۔بلاول نے کہا کہ بھٹو نے کہا تھا کہ ون یونٹ کو ایک لات مار کرختم کردوں گا،اسی طرح میں کہتا ہوں کہ تم اٹھارویں ترمیم کوختم کرکے ون یونٹ بناناچاہتے ہو، میں خبردار کرتا ہوں کہ اگر 18ویں ترمیم کو چھیڑا تولات مار کرحکومت ختم کردوں گا۔ یہ اٹھارویں ترمیم ختم کرکے بلوچستان، سندھ ، پنجاب اور کے پی کے حق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتا ہے۔اٹھارویں ترمیم کے ذریعے ہم نے چاروں صوبوں کو مضبوط

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.