Top Rated Posts ....
Search

Bharti....Pak Fauj Ki Hiraasat Mein Apni Biwi

Posted By: Ahmed on 05-04-2019 | 00:42:46Category: Political Videos, News


بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاک فوج کی حراست میں اپنی بیوی کو فون کیا تو اس نے پاکستان سے کیا چیز منگوائی ؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی
لاہور (ویب ڈیسک ) 26 فروری کو بھارتی فضائی نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا ۔اگلے ہی روز پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھر پور جواب دیا تاہم اس دن دوبارہ بھارتی فضائی نے حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا جسے امن کے قیام کیلئے واپس کر دیا گیا ۔پاک فوج نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کے ساتھ نہایت اچھا سلوک کیا جس کی پوری دنیا بھی معترف ہے جبکہ پاکستان نے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے شاندار کردار بھی ادا کیا ۔ بھارتی ویب سائٹ ’ دی پرنٹ ‘ نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ جب پاکستانی حکام نے بھارتی پائلٹ کی اہلیہ سے ٹیلیفون پر بات کروائی تو ابھی نندن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پاک فوج کی جانب سے ملنے والی چائے پر ایک چھوٹا سا مذاق بھی کیاجس پر تنوی مرواہ نے انہیں جواب دیا کہ ” چائے بنانے کا طریقہ لیتے ہوئے آنا “ ۔ابھی نندن کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں وہ پاک فوج کے حکام سے بات چیت کر رہے ہیں جس دوران ایک اہلکار ان سے چائے کے بارے میں پوچھتا ہے تو بھارتی پائلٹ جواب دیتاہے کہ چائے بہت اچھی بنی ہے ۔ تاہم ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھارتی پائلٹ کی اہلیہ نے چائے کے بارے میں مذاق بھی کیا ۔ابھی نندن کی اہلیہ نے فون پر پوچھا کہ ’ ’ چائے کیسی تھی ؟“ بھارتی پائلٹ نے جواب دیا کہ ”

اچھی تھی ۔“ تنوی نے ابھی نندن کو مذاق کرتے ہوئے ایک اور سوال کیا کہ ” مجھ سے بھی اچھی بنائی تھی ؟“ ۔ بھارتی پائلٹ یہ سوال سن کر ہنس پڑے اور کہا کہ ” ہاں تم سے بھی بہتر تھی ۔“ شوہر کی یہ بات سن کر تنوی نے جواباً کہا کہ ” تو پھر چائے بنانے کا یہ طریقہ بھی لیتے آیا ۔“

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.