Top Rated Posts ....
Search

Asif Ali Zardari Ka Islamabad Ki Jaanib March

Posted By: Akram on 05-04-2019 | 00:41:41Category: Political Videos, News


آصف زرداری کا اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور حکومت گرانے کا اعلان
لاڑکانہ (نیوزڈیسک) آصف زرداری کا اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور حکومت گرانے کا اعلان، گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ وقت آگیا ہے ہم کوچ کریں اسلام آباد چلیں اور انہیں اتاریں، اگر ہم نے انہیں رہنے دیا تو یہ پاکستان کو 100 سال پیچھے لے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے

شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور حکومت گرانے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ وقت آگیا ہے ہم کوچ کریں اسلام آباد چلیں اور انہیں اتاریں۔ آصف زرداری نے کہا کہ اگر ہم نے انہیں رہنے دیا تو یہ پاکستان کو 100 سال پیچھے لے جائیں گے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ چاہے میں جیل میں ہوں یا باہر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں گھر میں ہوں یا جیل میں پیپلز پارٹی انہیں حکومت سے نکال کر رہےگی۔ آصف زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر کریں ہم جلد ان کو نکالنے کیلیے تحریک کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا گیا ہے۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ جبکہ جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام سینئر قیادت بھی شرکت کر رہی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.