Hamza Shahbaz Ko Wazir E Aala Pakistan
Posted By: Akbar on 05-04-2019 | 00:40:38Category: Political Videos, Newsحمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی تیاریاں مکمل ۔۔ مسلم لیگ ق کو ڈبل پاور شیئرنگ کی پیشکش کر دی گئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کی تیاریاں مکمل ۔۔ مسلم لیگ ق کو ڈبل پاور شیئرنگ کی پیشکش کر دی گئی ۔۔۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں اہم رابطے ہوئے ہیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مسلم لیگ ق کے اہم
رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں پنجاب کے سیاسی امور زیر غور آئے۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے مسلم لیگ ق کے ساتھ چلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ معاملات طے پانے پر ق لیگ کو پنجاب میں اہم کردار مل سکتا ہے۔ اس ملاقات میں پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ دلوانے کے بدلے مسلم لیگ ق کو ڈبل پاور شئیرنگ کی پیشکش کی گئی ہے۔ سپورٹ ملنے پر مسلم لیگ ق کو اسپیکر شپ اور پہلے سے زیادہ وزارتیں دی جائیں گی۔ جس کے بعد مسلم لیگ ق نے فوری جواب دینے کی بجائے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کو قریب لانے کے لیے کافی سرگرم ہے اور اس کے لیے مختلف سطح پر کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے مابین اس سے قبل بھی کئی رابطے ہو چکے ہیں جس میں خواجہ سلمان رفیق کی چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات ہوئی تھی۔ یہ ملاقات خواجہ برادران کے چودھری برادران سے پُرانے تعلقات کے پیش نظر ہوئی تھی لیکن اس رابطے کو بھی کافی
اہمیت دی جا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ مسلم لیگ ق کی اہم شخصیت نے حال ہی میں ملاقات کی ہے جس میں پنجاب کی ممکنہ سیاسی تبدیلی پر بات کی گئی جس کے بعد پنجاب میں سیاسی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملی اور یہ کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت مسلم لیگ ق کے ساتھ مل کر پنجاب کی حد تک ساتھ چلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ اس سے قبل شریف برادران چودھری برادران کے ساتھ چلنے پر آمادہ نہیں تھے لیکن حالیہ ملاقات کے بعد یہ مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اگر معاملات طے پانے کی صورت میں مسلم لیگ ق کو پنجاب کی سیاست میں ایک کلیدی کردار مل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ق نے حال ہی میں پی ٹی آئی کی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس کے تحت اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے مسلم لیگ ق کے تمام تحفظات دور کر دئے تھے تاہم اب مسلم لیگ ق کے مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت دونوں جماعتوں میں قربتیں مزید