Top Rated Posts ....
Search

Nab Ko Bada Jhatka...Eham Tareen

Posted By: Akram on 15-03-2019 | 23:59:02Category: Political Videos, News


نیب کوبڑاجھٹکا۔۔۔اہم ترین لیگی رہنماء کی گرفتاری سے روک دیاگیا
پشاور(ویب ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر امیر مقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے نیب کو امیر مقام کی بغیر وارنٹ گرفتاری سے روک دیا ہے۔صوبائی صدرمسلم لیگ نون امیرمقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے

عدالت کو بتایا کہ نیب میں امیر مقام کے خلاف اثاثہ جات کی انکوائری چل رہی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب لوگوں کو انکوائری کے لیے بلا کر گرفتار کر لیتا ہے، لہٰذا نیب کو امیر مقام کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کرنے سے روکا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ نیب امیر مقام کو وارنٹ کے بغیر گرفتار نہیں کرے گا، نیب انکوائری کرے، گرفتار کرنا ہے تو 10دن پہلے وارنٹ جاری کرے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے وارنٹ جاری نہیں کیا، ابھی انکوائری چل رہی ہے۔عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب بھی طلب کر لیا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر مسلم لیگ نون امیر مقام نے کہا کہ مجھے ڈر تھا کہ یہ لوگوں کو بلاتے ہیں اور بٹھالیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے جب بھی بلایا ہم حاضر ہوئے، جو بھی مانگا وہ پیش کیا، ان کے اپنے وزراء خود اداروں کو لکھ رہے ہیں کہ کارروائیاں کی جائیں۔امیر مقام نے کہا کہ بات احتساب کی کرتے ہیں اور بی آر ٹی کو نہیں دیکھتے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.