Top Rated Posts ....
Search

Dushman Ke Bachon Ko Padhaane Lagi

Posted By: Abid on 11-03-2019 | 23:43:23Category: Political Videos, News


مختاراں مائی دشمن کے بچوں کو پڑھانے لگیں 11مارچ 2019
زنا بالجبر کا شکار مختاراں مائی اپنے مجرموں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں، مختاراں مائی کے قائم کیے گئے اسکول میں ان کے مجرموں کے بچے بھی زیر تعلیم ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتےہوئے مختاراں مائی نے انکشاف کیا کہ ان کےاسکول میں ان کے مجرموں کے بچے بھی زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے والدین تو نہیں آتے لیکن ان کے دیگر رشتہ دار بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق جاننے آتے ہیں۔
مختاراں مائی کا مزید کہنا ہے کہ میں پیچھے نہیں ہٹوں گی اور انصاف کے لیے ہمیشہ اپنی جنگ جاری رکھوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں میرا کیس دوبارہ شروع ہونے پر ایک طرف خوشی ہے تو ایک طرف فکرمندی بھی ہے۔
واضح رہے کہ مختاراں مائی کو 2002ء میں پنچائیت کے حکم پر اجتماعی زيادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.