Saudi Shehzaada 21, 22 Ko Kis Bade Mulak...
Posted By: Akram on 18-02-2019 | 00:00:28Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز : سعودی ولی عہد 21 ، 22 فروری کو کس بڑے ملک کا دورہ کرنے والے ہیں؟ رات گئے بڑی خبر آگئی
بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے 21 اور22 فروری کو چین کا دورہ کریں گے اور چینی صدر شی جن پنگ اور نائب پریمیر ہین ژینگ سے ملاقات کرینگے۔ دورہ چین سعودی عرب تعلقات کی ترقی کو فروغ دے گا۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جمعرات اور جمعہ (21 اور 22 فروری) کو چین کا دورہ کریں گے اور چینی صدر شی جن پنگ اور نائب پریمیئر ہین ژینگ سے ملاقات کریں گے ، وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ دورہ ’چین ، سعودی عرب تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے چین کے ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ اقتصادی اور تجارتی سفارتکاری کے انیشی ایٹو کومزید تقویت دے گا ، سعودی ولی عہد کا یہ دورہ دنیا کے بڑے خام تیل کے برآمد کنندہ کی جانب سے اپنے تیل کے طویل مدتی خریداروں کو یقینی بنانے کیلئے دنیا بھر میں ریفائنری اور پیٹروکیمیکلز منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جارہا ، خیال رہے ایئرپورٹ پر اترتے ہی سعودی ولی عہد کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت ایئرپورٹ پر سعودی شہزادے کا پرتپاک استقبال کریں گے ، سعودی وفد کو پانچ تہوں پر مشتمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، سعودی ولی عہد کے ذاتی استعمال کی اشیاء کے 80 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں ، اس کے علاوہ ان کے ذاتی استعمال کے لیے کچھ گاڑیاں سعودی عرب سے بھی پاکستان پہنچائی گئی ہیں۔
حکومت پاکستان نے وفد کے لیے 300 لینڈ کروزر گاڑیاں الگ سے حاصل کر رکھی ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ائیر پورٹ سے وزیراعظم ہاؤس تک لے جانے کے لیے دو پلان بنائے گئے ہیں ۔ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی گاڑی چلائیں گے یا پھر دونوں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوں گےسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات اور پھر وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔سعودی مہمان کی صدر پاکستان، چیئرمین سینیٹ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جب کہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کے لیے 123 شاہی محافظ پہلے سے ہی پاکستان میں موجود ہیں، وزیراعظم ہاؤس اور 8 نجی ہوٹلز کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے ، وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کی ورزش کے لیے جم بھی تیار ہو چکا ہے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی سرمایہ کاری کی کئی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جائیں گے ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں تیل و گیس، توانائی، پن بجلی، معدنیات، خوراک و زراعت کے شعبے میں طویل المدتی منصوبے شروع کرنا چاہتا ہے۔