Dhamaka Khez Khabar Poore Mulak Mein Chhutti
Posted By: Ahmed on 17-02-2019 | 14:59:52Category: Political Videos, Newsدھماکہ خیز خوشخبری ، سعودی ولی عہد کے آتے ہی اسلام آباد کے بعد اچانک پورے ۔۔۔ چھٹی کا اعلان ہوگیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے پاکستان کے دورے پر آنے والے معزز مہمانوں کے لیے کیے گئے انتظامات کے پیش نظر راولپنڈی تحصیل (سٹی ،کینٹ ،صدر) کی حدود میں 18فروری بروز سوموار کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے یہ ا علان
عوام الناس کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق تمام سرکاری ،پرائیویٹ اداروں پر ہوگا تا ہم ضروری سہولیات فراہم کرنے والے ادارے بشمول آر ایم سی،ضلع کونسل آرڈی اے،پی ایچ اے،واسا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،آئسیکو ،سوئی گیس ، پی ٹی سی ایل، ڈسٹرکٹ و ٹریفک پولیس ،ضلعی انتظامیہ ،سول ڈیفینس ،ریسکیو 1122اور ہسپتالوں میں چھٹی نہیں ہو گی اور انہیں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاظی تدابیر اپنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 18 فروری کے روز اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ۔ جبکہ دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلما ن کا پاکستان پہنچنے پرفقید المثال استقبال کیا گیا ، ایف 16اورجے ایف تھنڈر 17طیاروں اور 21توپوں کی سلامی دی گئی ، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور وفاقی کابینہ نے معزز مہمان کوخوش آمدید کہا ،سعودی ولی عہد کی گاڑی وزیر اعظم عمران خان خودڈرائیو کرکے وزیر اعظم ہاوس تک لے کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے پہلے دوروزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف اور وفاقی کابینہ نے نور خان ائیر بیس پر سعودی
ولی عہد کافقید المثال استقبال کیا ،کراﺅن پرنس محمد بن سلمان کو 21توپوں کی سلامی دی گئی ،وزیراعظم عمران خان خود سعودی ولی عہد کی گاڑی ڈرائیوکرکے وزیر اعظم ہاﺅس لے کر گئے ، معزز مہمان کووزیر اعظم ہاﺅس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،سعودی ولی عہدنے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا ،اس کے بعد محمد بن سلمان سے کابینہ کے ارکان کاتعارف کروایا گیا ۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد کے شاہی طیار ے کاپاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیاگیا، پاک فوج کے جے ایف تھنڈر 17اور ایف 16طیاروں نے حصار میں لے لیا اور نور خا ن ائیر بیس پر لینڈنگ تک معزز مہمان کے طیارے پر حفاظتی چھاﺅں کئے رکھی۔ سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے ہیں، ان کا استقبال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا،سعودی وزیر خارجہ سے قبل شاہی ڈاکٹرز، سکیورٹی اور دیگر عملے پر مشتمل 221 افراد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں سعودی عرب سے اب تک 7 جہاز نورخان ائیربیس پر لینڈ کرچکے جب کہ ان میں 2 واپس روانہ بھی ہوگئے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 3 لئیرز باکس سکیورٹی فراہم کی جائے گی، راولپنڈی نور خان ائیربیس سے وزیراعظم ہاوس تک باکس سکیورٹی مشترکہ طور پر کمانڈ پاک فوج اور شاہی گارڈز کے سپرد ہوگی، فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں پر اہلکار تعینات ہوں گے۔جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر شاہی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے بڑے بڑے بل بورڈز نصب کردئیے گے ہیں جبکہ وی وی آئی پی روٹ پر پاکستانی اور سعودی پرچم بھی لگادئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی اور شام میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاوس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں ہی ہوگی جب کہ صدر عارف علوی 18 فروری کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانے میں وزراءاور اہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔