Pakistan Mukhaalif Quwwatein Saamne Aa Gayein
Posted By: Akram on 12-02-2019 | 00:16:33Category: Political Videos, Newsپاکستان مخالف قوتیں سامنے آگئیں۔۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کیا کردار رہا؟ سیاسی رہنما نے پول کھول دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان مخالف قوتوں کا آلہ کار قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے حالیہ بیان میں آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پیپلزپارٹی کے شریک
چیئرمین اور اُن کے درباری ملک مخالف قوتوں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ ’آصف زرداری کی پیپلزپارٹی سے سنجیدہ سیاست کی توقع نہیں کی جاسکتی تھی کیونکہ اب پی پی چور مچائے شور پارٹی بن چکی ہے‘۔ تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کی عالمی کانفرنس میں خطاب سے واضح ہوا کہ ملکی قیادت ایک وژن رکھتی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ قیادت کی ساکھ، حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور انہوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نے ایک روز قبل دبئی کے وزیراعظم کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ کیا تھا، جس کا مقصد عالمی گورنمنٹ سمٹ کی تقریب میں شرکت اور خطاب کرنا تھا۔ ایک روزہ دورے میں وزیراعظم کی یو اے ای قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے وزیر اعظم کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے انصاف، میرٹ اور فلاحی اقدامات کو معاشرتی ترقی کی بنیاد قرار دیا، انہوں نے پاکستان میں مدینہ کی فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا،
سمٹ کے دورن پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بات کی گئی جبکہ وزیراعظم نے سیاحت کے شعبے اور اصلاحاتی ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی سربراہ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آج تصدیق کی کہ آئی ایم ایف سے اختلافات دور ہوگئے جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے حوالے سے کہا آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کےبہت قریب آچکے ہیں اور یقین دلایا کہ کوشش ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری ہو۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ دبئی فورم میں وزیراعظم نے اپنے وژن سے متعلق بات کی، پاکستان کو ہم نے ہی ترقی کی طرف لے کر جانا اور اور کوئی ملک کی ترقی کے لیے باہر سے آکر کام نہیں کرے گا، پاکستان کی معیشت بہتر فیصلوں سے ہی اوپر کی جانب جائے گی۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ متحدہ عرب امارات پر تنقید کی تھی اور آئی ایم ایف کے سربراہ سے ملاقات پر بھی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔