Top Rated Posts ....
Search

Sania Mirza Ke Baad Ek Aur Bharti Bhabhi

Posted By: Abid on 22-10-2018 | 19:19:29Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈسیک ) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔ پرینتی چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم کل دل میں پاکستانی اداکارعلی ظفر کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔
پرینیتی چوپڑا نے علی ظفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیںبالکل بھی ایسا نہیں لگا تھا کہ علی کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے، ہم لوگ بالکل ایک جیسے ہیں، کیونکہ ہمارے ملک تقسیم ہونے سے پہلے ایک ہی تھے۔ ہماری انڈسٹری میںبہتسارے لوگ جیسے میک اپ آرٹسٹ، ہیئر اسٹائلسٹ وغیرہ کا تعلق جنوبی افریقہ اور افریقا سمیت دیگر ممالک سے ہے اور ہمیں اس چیز کو مثبت انداز میں لینا چاہیے لہذا میں ذاتی طور پر بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف ہوں۔ پرینیتی نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں علی ظفر کے ساتھ ایک بار پھر کام کروں اور پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش ہے،فواد خان ہماری انڈسٹری کے بہترین اداکار ہیں اگر مجھے موقع ملا تو ایک بار ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گیپرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔اداکارہ پرینتی چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں فلم’’نمستے انگلینڈ‘‘ میں پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آواز شامل کرنے پر بالی ووڈ کے چند افراد کو ہونے والے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی فلم ’’کل دل‘‘ میں پاکستانی اداکارعلی ظفر کے ساتھ کامکرچکی ہیں۔پرینتی چوپڑا نے علی ظفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل بھی ایسا نہیں لگا تھاکہ علی کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے، ہم لوگ بالکل ایک جیسے ہیں، کیونکہ ہمارے ملک تقسیم ہونے سے پہلے ایک ہی تھے۔ ہماری انڈسٹری میں بہت سارے لوگ جیسے میک اپ آرٹسٹ، ہیئر اسٹائلسٹ وغیرہ کا تعلق جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے ہے اور ہمیں اس چیز کو مثبت انداز میں لینا چاہیے لہٰذا میں ذاتی طور پر بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف ہوں۔پرینیتی نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ میری خواہش ہے کہ میں علی ظفر کے ساتھ ایک بار پھر کام کروں اور پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش ہے، فواد خان ہماری انڈسٹری کے بہترین اداکار ہیں اگر مجھے موقع ملا تو ایک بار ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

PTI's Adiala Meeting - Imran Khan

Views 11 | 12-01-2025
Your feedback is important for us, contact us for any queries.